سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 335 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 335

335 سبیل الرشاد جلد چهارم ہوئے اور استغفار کرتے ہوئے جذب کرنے والے ہوں اور ایمان میں ترقی کرنے والے ہوں، وہاں ان نئے آنے والوں کے لئے نمونہ قائم کرنے والے بھی بنیں۔جیسا کہ واقعات سے ظاہر ہے بیشک بہت سے ایسے ہیں جن کی رہنمائی اللہ تعالیٰ نے فرمائی اور اُن کے ایمانوں کو مضبوطی بخشی لیکن لاکھوں آنے والوں میں سے بہت سے ایسے بھی ہیں جو علمی دلیلوں اور زمانے کے حالات دیکھ کر ایک مصلح کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے احمدی ہوئے ہیں یا احمدیت میں شامل ہوئے ہیں۔انہوں نے ہمارے نمونے بھی دیکھنے ہیں جو پہلے احمدی ہیں۔پس آپ جو انصار اللہ کہلاتے ہیں حقیقی رنگ میں اپنی حالتوں میں پاک تبدیلیاں پیدا کرتے ہوئے انصار اللہ بنیں اور بننے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں پر اُس کی حمد کرتے ہوئے مزید شکر گزار بنیں۔استغفار کرتے ہوئے اپنے ایمانوں کو مضبوط کریں اور نئے آنے والوں کے لئے اور اسی طرح اپنے لئے بھی مضبوطی ایمان اور ہر قسم کے شرور سے بچنے کی دعا کریں۔اور یہاں میں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ انصار کی عمرکو پہنچ کر عاقبت کی زیادہ فکر ہونی چاہئے لیکن افسوس ہے کہ بعض ایسے بھی ہیں جو بجائے اس فکر کے معاشرے میں بے سکونی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔اُن کے گھروں میں بھی بے سکونیاں ہیں اور گھروں سے باہر معاشرے میں بھی جھگڑوں کی وجہ سے بے سکونیاں پیدا ہورہی ہیں۔پس اس طرف بھی ایسے لوگوں کو توجہ دینی چاہئے۔جب بچے جوان ہو جائیں یا جوانی کی عمر میں قدم رکھ رہے ہوں تو اُن کے لئے ہمیں انصار کی عمر کو پہنچے ہوئے لوگوں کو تو نمونہ بننا چاہئے۔ان کے لئے بھی استغفار کرنی چاہئے تاکہ مسیح موعود کی قبولیت کا انعام جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے گھروں میں آیا ہے اُس کا فیض اگلی نسلوں میں بھی جاری رہے۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور اپنی رضا کے حصول کی توفیق عطا فرمائے" وقف عارضی کیا کریں الفضل انٹر نیشنل 14 دسمبر 2012ء) 2012 ء کو امریکہ کے دورہ کے دوران حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ نیشنل مجلس عاملہ جماعت احمد یہ امریکہ کی میٹنگ میں نیشنل سیکرٹری تعلیم القرآن نے جب اپنی رپورٹ حضور انور کی خدمت میں پیش کی تو حضور نے فرمایا۔انصار اللہ کے ممبرز کو کہیں کہ وقف عارضی کیا کریں یہ لوگ فارغ ہوتے ہیں " الفضل انٹر نیشنل 7 ستمبر 2012ء)