سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 269
سبیل الرشاد جلد چہارم 269 ان لوگوں کے گھروں میں اب بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب اور لٹریچر پڑا ہوا ہے۔لیکن احمدیت آگے چلی نہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ عورتوں نے تربیت نہیں کی۔جولوگ احمدی ہوئے تھے وہ خود تو قادیان جاتے تھے اور جلسوں میں شامل ہوتے تھے لیکن اپنی عورتوں کو نہیں لے کر جاتے تھے جس کی وجہ سے عورتوں کی تربیت نہ ہوسکی۔اور پھر آگے ان کی اولاد میں بھی تربیت سے محروم رہیں اور غیروں میں رشتے ہونے بھی شروع ہو گئے۔اس طرح آہستہ آہستہ یہ خاندان احمدیت سے دور ہوئے۔حضور انور نے فرمایا: بہت اچھی بات ہے کہ لجنہ مستعد ہے۔لیکن انصار اللہ کی ذمہ داری بھی بہت بڑی ہے۔انصار کو اپنی ذمہ داریوں کی طرف پوری توجہ دینی چاہئے۔(الفضل انٹر نیشنل 5 نومبر 2010ء) پاکستان میں ذیلی تنظیموں کے اجتماعات میں رکاوٹ کا ذکر اور اجتماعات کی اہمیت کا بیان حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 24 ستمبر 2010ء کو مجلس خدام الاحمدیہ برطانیہ کے اجتماع کے موقع پر خطبہ جمعہ کے آغاز میں ذیلی تنظیموں کے اجتماعات کا ذکر کر کے اس کی اہمیت و افادیت بیان فرمائی۔آپ فرماتے ہیں۔ستمبر، اکتوبر کے مہینے اکثر ہماری ذیلی تنظیموں، یعنی اکثر ممالک کی ذیلی تنظیموں کے سالانہ اجتماعات کے مہینے ہوتے ہیں۔انشاء اللہ تعالیٰ آج خدام الاحمدیہ کا اجتماع شروع ہورہا ہے اور اسی طرح اگلے جمعہ انصار اور لجنہ کے اجتماعات بھی شروع ہونے ہیں۔گزشتہ تقریباً 27 ، 28 سال سے UK کے اجتماعات میں خلیفہ وقت کی شمولیت اجتماعات کا حصہ بن چکی ہے۔ربوہ سے، پاکستان سے خلیفہ وقت کی ہجرت سے پہلے تمام ذیلی تنظیموں کے اجتماعات میں خلیفہ وقت کی شمولیت ہوتی تھی اور پاکستان سے تمام متعلقہ ذیلی تنظیموں کے نمائندے اجتماعات میں شرکت کیا کرتے تھے جس سے ربوہ کی رونقیں بھی دوبالا ہو جایا کرتی تھیں۔خاص طور پر خدام اور اطفال کو اس زمانہ میں ایک خاص شوق اور لگن ہوتی تھی اور اجتماع کا انتظار رہتا تھا۔خیموں میں رہائش ہوتی تھی۔ہر مجلس اپنی اپنی چادر میں لا کر عارضی خیمے بنایا کرتی تھی۔باقاعدہ اس طرح کے ٹینٹ، خیمے نہیں تھے جیسے یہاں مل جایا کرتے ہیں بلکہ بستروں کی چادروں سے ہی خیمے بنائے جاتے تھے اور ان خیموں میں رہائش ہوتی تھی۔ہر مجلس یا خیمے میں رہنے والا ہر گروپ جو ہے وہ اپنی اپنی چادر میں لاتا تھا اور یوں رنگ برنگے اور پھول دار اور قسم قسم کے خیمے وہاں رہائش گاہ میں بنے ہوتے تھے۔اکتوبر کے مہینے میں پاکستان میں عموماً موسم اچھا رہتا ہے۔بارشیں