سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 270 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 270

سبیل الرشاد جلد چہارم 270 نہیں ہوتیں۔اس لئے گزارہ ہو جاتا تھا۔اگر یہاں کا موسم ہو تو شاید گزارہ نہ ہو سکے بلکہ شاید کا کیا سوال ہے گزارہ ہو ہی نہیں سکتا۔بہر حال UK کے خدام الاحمدیہ کے اجتماع نے مجھے بچپن اور جوانی کے اجتماعات کی یادیں دلا دی تھیں اور ساتھ ہی ان مظلوموں کی یاد بھی جو ظالموں کے ظالمانہ قوانین کا شکار ہو کر اپنے اس حق سے بھی محروم کر دیئے گئے ہیں کہ اپنی اصلاح ، تربیت اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ذکر کے لئے جمع ہو کر اس مجلس اور اجتماع کا انعقاد کر سکیں۔بہر حال میں بھی اور آپ بھی اس یقین پر قائم ہیں کہ یہ حالات ہمیشہ کے لئے نہیں ہیں۔انشاء اللہ تعالیٰ ایک دن یہ ظلم بھی اور ظالم بھی صفحہ ہستی سے مٹا دیئے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں صبر، استقامت اور دعا سے کام لیتے چلے جانے کی توفیق عطا فرما تار ہے۔اجتماع کے حوالہ سے یہ باتیں جو ہیں مجھے ان کا ذکر اصل میں تو اجتماع کے موقع پر کرنا چاہئے تھا۔اور ہر سال میں اجتماع کی مناسبت سے متعلقہ ذیلی تنظیموں کو ان کے حوالہ سے مخاطب بھی ہوتا ہوں۔لیکن مجھے اس دفعہ خیال آیا کہ جمعہ پر اس حوالے سے بھی ذکر کر دوں۔کیونکہ ایک تو پاکستان کے مرکزی اجتماع میں افتتاحی اور اختتامی خطابات خلیفہ وقت کے ہوتے تھے۔دوسرے اجتماع کے موقع پر جو میری اختتامی تقریر ہوتی ہے، وہ عموماً براہ راست ایم۔ٹی۔اے سے نشر نہیں ہوتی بلکہ کچھ دنوں کے بعد ہفتہ دس دن بعد نشر ہوتی ہے اور ہو سکتا ہے کہ اس کو ایک بڑی تعداد نہ سن سکتی ہو۔تیسرے جہاں جہاں بھی اجتماعات ہور ہے ہیں وہ اس خطبہ کو اپنے لئے بھی پیغام سمجھتے ہوئے ان باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کریں اور پاکستان کے مظلوم احمدیوں کو اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔اور چوتھے جہاں جہاں نئی جماعتیں یا ذیلی تنظیمیں اور مجالس قائم ہو رہی ہیں وہ بھی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے براہ راست باتیں سن کر ان سے استفادہ کرنے کی کوشش کریں " خطبات مسر و رجلد 8 صفحه 494-495) جماعتی ترقی صرف اپنے بچوں کی تربیت سے وابستہ نہیں ہے بلکہ ہماری اور ہماری نسلوں کی بقا ہر حالت میں جماعت سے جڑے رہنے سے وابستہ ہے اپنی نمازوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ بچوں کی نمازوں کی نگرانی بھی ماں باپ کا فرض ہے مجلس انصاراللہ برطانیہ کے 2010ء کے سالانہ اجتماع پر مورخہ یکم اکتوبر کوحضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ میں تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔" آج مجالس انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ یوں کے کے اجتماعات شروع ہو رہے ہیں۔اسی طرح بعض اور ممالک میں بھی اجتماعات ہو رہے ہیں۔یہ دونوں تنظیمیں اپنی اہمیت کے لحاظ سے بڑی اہم تنظیمیں ہیں اور