سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 261
سبیل الرشاد جلد چہارم 261 بدرسومات سے متعلق ہدایات کی پابندی کروائیں حضور انور ایدہ اللہ کا صدر مجلس انصار اللہ پاکستان کے نام خط حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خط 22 جنوری 2010 ء صدر مجلس انصار اللہ پاکستان کو مخاطب ہوکر تحریر فرمایا۔" میں نے شادی بیاہ کی رسموں کے بارہ میں اپنے 15 جنوری 2010 ء کے خطبہ جمعہ میں جن امور کا ذکر کیا تھا ان کی پابندی کروائیں۔مہندی کی رسمیں گھر کی چار دیواری میں سہیلیوں کی حد تک کرنے کی جوا جازت میں نے دی ہے اس میں ہر جگہ یہ مد نظر رہے کہ آواز میں اتنی زیادہ اونچی نہ ہوں کہ گھر سے باہر نکلیں۔مجھے پتہ چلا ہے کہ آجکل ڈیک بھی اس کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔شادی بیاہ کے گیتوں وغیرہ کے لئے کوئی ساؤنڈ سسٹم استعمال نہیں ہونا چاہئے۔گھر سے آواز باہر نہیں نکلنی چاہئے۔اسی طرح روشنیوں کا بلا وجہ استعمال نہیں ہونا چاہئے۔بعض دوسری بد رسوم جیسے دودھ پلانا اور جوتی چھپانا وغیرہ جو ہیں یہ بھی سب ختم کروائیں اور ہر فرد جماعت کو اس بارہ میں متنبہ کردیں کہ آئندہ اگر مجھے کسی کی بھی ان رسموں کے بارہ میں کوئی شکایت آئی تو اس کے خلاف تعزیری کارروائی ہوگی۔جماعتی عہدیداران بھی میری ان ہدایات کے ذمہ دار ہیں۔اگر کہیں کوئی ایسی شادی ہو تو ان کی پابندی کروائیں ورنہ وہاں سے اُٹھ کے آجائیں۔پہلے شوری میں بھی ان امور پر غور وفکر کے بعد سفارشات آتی رہی ہیں لیکن اب ان سب باتوں کی بلا تفریق پوری طرح سے پابندی ضروری ہے اور یہ کام ذیلی تنظیموں کا بھی ہے اور جماعتی نظام کا بھی کہ ہر حال میں بدعات اور بدرسومات سے بچنے کے لئے جماعتی روایات اور ہدایات کی مکمل پابندی کروائیں۔اللہ توفیق دے آمین (ماہنامہ انصار اللہ اپریل 2010ء) غیبت اور بدظنی سے بچنے کی عہد یداران اور نظام جماعت کو تلقین حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 5 فروری 2010 ء کے خطبہ جمعہ میں عہد یداران اور نظام جماعت کو غیبت سے بچنے کی یوں تلقین فرمائی۔" پھر غیبت ایک گناہ ہے جس سے اصلاح کی بجائے معاشرے میں بدامنی کے سامان ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس گندے فعل سے کراہت دلاتے ہوئے فرمایا کہ تم تو آرام سے غیبت کر لیتے ہو۔یہ