سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 257 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 257

سبیل الرشاد جلد چہارم 257 طرح بیچا جا سکتا ہے۔حضور انور نے فرمایا یہ کہنا غلط ہے کہ جرمنی میں دلچسپی نہیں ہے۔بڑے شہروں میں کم ہوگی لیکن چھوٹی آبادیوں اور دیہاتوں میں آپ کو لوگ ملیں گے آہستہ آہستہ تعارف حاصل ہوگا۔بڑے شہروں میں تو دنیا داری ہے۔یہ لوگ اپنے سیاسی رابطے رکھیں گے یا پھر علم رکھنے کی وجہ سے بعض معلومات کے حصول کے لئے رابطہ رکھیں گے کہ کیا ہورہا ہے۔جو لوگ شہر سے باہر ہیں ان پر بیشک میڈیا کا اثر ہوتا ہے لیکن شہر کے ہلے گلے کا اثر نہیں ہوتا۔حضور انور نے فرمایا کہ شہروں میں سیمینار کرنا (Seminar) بک سٹال لگانا اور نمائشوں کا انعقاد کرنا یہ پرانے طریقے تو ہیں لیکن اب اپنی روایات کے اندر رہتے ہوئے نئے طریق بھی اختیار کریں۔پرانے طریقے بھی ساتھ ساتھ رکھیں لیکن اپنی روایات کے مطابق نئے راستے بھی اختیار کریں۔یہ نہیں کہ آؤ تمہیں ڈانس دکھا ئیں گے پھر دعوت الی اللہ کریں گے۔مذہب وہ سکھانا ہے جو ہماری حقیقت ہے جو ہماری روایات کے مطابق ہے۔قائد مال نے بتایا کہ سال 2008ء میں سو فیصد سے زائد وصولی کی توفیق پائی۔حضور انور نے فرمایا یہ نہیں کہہ سکتے کہ سو فیصد وصولی کر لی ہے۔یہ ممکن نہیں ہے نہ کہہ سکتے ہیں کہ بجٹ کے مطابق وصولی کر لی ہے۔اس بجٹ میں کئی انصار ایسے ہوں گے جو ابھی شامل نہیں ہوں گے اور کئی ایسے ہوں گے جنہوں نے چندہ کم دیا ہوگا اور کئی ایسے ہوں گے جنہوں نے زیادہ دیا ہوگا۔کئی آپ کے زیر اثر ہوں گے انہوں نے آپ کے مانگنے پر زیادہ دے دیا ہوگا۔اس طرح سو فیصد وصولی کر لی ہوگی۔حضور انور نے بجٹ کے بارہ میں دریافت فرمایا۔قائد مال نے بتایا کہ انصار کی تجنید 3437 ہے۔بجٹ چار لاکھ 28 ہزار یورو ہے۔گزشتہ سال چندہ مجلس تین لاکھ 61 ہزار یورو تھا۔امسال اضافہ کے ساتھ تین لاکھ 74 ہزار ہے۔قائد صحت جسمانی نے بتایا کہ اجتماع کی ایک رپورٹ کھیلوں وغیرہ کی ایک صوبے کے اخباروں میں شائع ہوئی ہے۔اس بارہ میں مزید کام کر رہے ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے دریافت فرمانے پر قائد نومبائعین نے بتایا کہ گزشتہ سال پانچ مختلف اقوام کے 14 انصار نو مبائعین تھے جبکہ امسال تین مزید آئے ہیں۔دو پاکستان سے ایک جرمنی کا ہے۔ان سب سے رابطہ مجالس کے ذریعہ اور فون کے ذریعہ رکھا جاتا ہے۔نماز اور دوسراسلیپس زعماء کو دیا ہوا ہے کہ اس کے مطابق ان نو مبائعین کی تیاری کروائیں۔مختلف اقوام کے 63 انصار ہیں ان کو بھی یہ سلیپس (Syllabus) بھجوا دیا جاتا ہے تا کہ وہ بھی استفادہ کر لیں۔ہم ان کو اجتماعات میں شامل کرتے ہیں، ان کے مقابلہ جات ہوتے ہیں، ان کے سلیبس کے مطابق مقابلہ جات ہوتے ہیں۔قائد اشاعت سے حضور انور نے فرمایا کیا مجلس کا کوئی اپنا رسالہ ہے تو قائد اشاعت نے بتایا کہ گزشتہ سال ہم