سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 214 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 214

214 سبیل الرشاد جلد چہارم پس عہدیدار بھی اپنے سر سے بوجھ اتارنے کی کوشش نہ کریں۔اللہ تعالیٰ نے تربیت کا جو کام ان کے سپرد کیا ہے اسے سرانجام دیں۔اورلڑکوں اور لڑکیوں سے بھی میں یہ کہتا ہوں کہ اپنے اپنے جائزے لیں اور جس کی طرف سے بھی زیادتی ہے وہ اپنی اصلاح کی طرف توجہ دیتے ہوئے اس حسین معاشرے کو جنم دینے کی کوشش کرے جس سے یہ دنیا بھی ان کے لئے جنت بن جائے۔نرم دلی اور نیک اعمال اور عبادت کی طرف توجہ پیدا کریں جو تقویٰ کی اساس ہیں ، بنیاد ہیں۔اگر ہر احمدی اس کی اہمیت کو سمجھ لے تو حقیقی معنوں میں ایک انقلاب ہوگا جو ہم اپنی زندگیوں میں پیدا کرنے والے ہوں گے۔لیکن ہمیشہ یادرکھیں کہ اس کے لئے کوشش کرنی ضروری ہے۔ان تمام نیک اعمال پر عمل کرنے کی کوشش کی ضرورت ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے بیان فرمائے ہیں۔ان کی ایک لمبی فہرست ہے اور آئندہ بھی میں دو دن ان تربیتی امور پر بھی آپ سے کچھ کہوں گا" خطبات مسرور جلد 6 صفحہ 248-249) نئے آنے والوں کی زیادہ تربیت کی ضرورت ہے دورہ امریکہ کے دوران مورخہ 23 جون 2008 ء کو اراکین نیشنل عامله مجلس انصار اللہ امریکہ نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے میٹنگ میں شمولیت کی سعادت حاصل کی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں سب سے پہلے قائد ایثار نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہم طبی سہولیات دے رہے ہیں۔حضور انور نے دریافت فرمایا کہ ضرورت مند افریقن ممالک کے لوگوں کے لئے کیا کوئی رقم آپ نے اکٹھی کی ہے؟ یا ان ممالک میں جہاں جماعت کے پراجیکٹ جاری ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ آپ افریقہ میں کم از کم چار پانچ واٹر پمپ لگانے کی ذمہ داری لیں۔قائد تعلیم القرآن سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ آپ کا پروگرام کیا ہے؟ قائد صاحب نے بتایا کہ مجالس میں قرآن کلاسز جاری ہیں۔64 مجالس میں سے 44 مجالس سے رپورٹس موصول ہو رہی ہیں جن کے مطابق کلاسز میں شامل ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار یک صد گیارہ ہے۔یہ صرف پہلی سہ ماہی کی رپورٹ ہے۔قائد تبلیغ سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ آپ کا تبلیغی پروگرام کیا ہے؟ قائد صاحب نے بتایا کہ جو چھوٹے علاقے ہیں وہاں تبلیغی پروگرام بنائے گئے ہیں۔64 مجالس میں سے 36 مجالس کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق 897 افراد سے تبلیغی رابطے ہوئے ہیں۔نائب صدر اول اور نائب صدر صف دوم نے اپنا تعارف کروایا۔نائب صدر صف دوم قائد عمومی بھی ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ کے دریافت فرمانے پر قائد صاحب عمومی نے بتایا کہ ہماری 64 مجالس ہیں۔