سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 215 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 215

سبیل الرشاد جلد چہارم 215 حضور انور نے فرمایا کہ لجنہ کی 66 مجالس ہیں اور آپ کی 64 ہیں۔قائد صاحب نے بتایا کہ ملک کے اندر کل 67 جماعتیں ہیں۔تین جماعتیں ایسی ہیں جہاں انصار نہیں ہیں۔اس لئے وہاں ابھی مجالس قائم نہیں ہوئیں۔حضور انور نے فرمایا ان جماعتوں کے صدران سے رابطہ رکھیں اور پستہ کرتے رہیں۔قائد اشاعت نے اپنی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ لٹریچر شائع کیا ہے۔کتب شائع ہوئی تھیں۔سپینش زبان میں بھی پمفلٹ شائع کئے گئے ہیں۔قائد مال سے حضور انور نے بجٹ کے بارہ میں دریافت فرمایا۔قائد مال نے بتایا کہ انصار اللہ کا بجٹ تین لاکھ 16 ہزار ڈالر ہے اور فی کس اوسط 176 ڈالر ہے۔قائد تعلیم نے اپنی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ صد سالہ خلافت جو بلی" کے پروگرام کے تحت تین کتب معین کی گئی ہیں جن کا مطالعہ کرنا ہے اور امتحان لیا جائے گا۔اس کے مطابق پروگرام بنائے جارہے ہیں۔قائد ذہانت و صحت جسمانی سے حضور انور نے پروگراموں کے بارہ میں دریافت فرمایا۔قائد صاحب نے بتایا کہ (ہیلتھ ) صحت اور ورزش کے بارہ میں سائٹ پر آرٹیکل دیئے ہیں۔بیس فیصد انصار ورزش کرتے ہیں۔قائد تجنید نے بتایا کہ ہماری تجنید کے مطابق انصار کی تعداد 1991 ہے۔قائد تربیت نو مبائعین سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ گزشتہ تین سال میں کتنے نو مبائعین سے رابطہ قائم ہے اور ان کی تربیت ہو رہی ہے؟ قائد تربیت نے بتایا کہ 43 انصار نو مبائعین سے رابطہ ہے اور باقی سے رابطے کئے جار ہے ہیں۔معاون صدر سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ آپ کے سپر د خاص کام کیا ہے؟ معاون صدر نے بتایا کہ صدرصاحب نے یہ کام سپرد کیا ہے کہ جو ریٹائر ڈ انصار ہیں اور ان کے پاس کوئی Talent ہے ان کی لسٹ بنائی جائے اور کوائف اکٹھے کئے جائیں تا کہ ان سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔قائد تربیت کو حضور انور نے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ آپ کو نئے آنے والوں کی زیادہ تربیت کی ضرورت ہے۔ان کو اپنے نظام کا حصہ بنا ئیں۔الفضل انٹر نیشنل 15 اگست 2008ء)