سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 189
سبیل الرشاد جلد چہارم 189 ہیں : " پرستش کی جڑ تلاوت قرآن الہی ہے کیونکہ محبوب کا کلام اگر پڑھا جائے یا سنا جائے تو ضرور بچے محبّ کے لئے محبت انگیز ہوتا ہے اور شورش عشق پیدا کرتا ہے" (سرمہ چشم آریہ ) نیز فرماتے ہیں " میں بار بار اس امر کی طرف ان لوگوں کو جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہیں نصیحت کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے اس سلسلہ کو کشف حقائق کے لئے قائم کیا ہے۔کیونکہ بد وں اس کے عملی زندگی میں کوئی روشنی اور نور پیدا نہیں ہو سکتا اور میں چاہتا ہوں کہ عملی سچائی کے ذریعہ اسلام کی خوبی دنیا پر ظاہر ہو۔اس لئے قرآن شریف کو کثرت سے پڑھو" اللہ تعالیٰ آپ میں سے ہر ایک کو خود بھی تلاوت کریم کرنے ، اس کے مطالب سیکھنے اور سمجھنے کی تو فیق دے اور اپنی اولادوں کو بھی اس پر کار بند کرنے کی توفیق دے۔( ملفوظات جلد 3 صفحہ 155) تیسری ذمہ داری جس کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ بچوں کی تربیت ہے۔یہ بھی انصار اللہ کا کام ہے کہ وہ احمدی بچوں کی تربیت کی فکر کریں۔جیسا کہ میں نے نماز اور تلاوت قرآن کریم کا ذکر کیا ہے۔اگران دو امور پر احمدی بچے قائم ہو جائیں تو ان کی احسن تربیت ہوگی۔وہ یورپ کے گند اور دنیاوی آلائشوں سے پاک ہو جائیں گے۔تربیت کے مضمون میں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ ماں باپ جتنی مرضی زبانی تربیت کریں اگر ان کا اپنا نمونہ اور کردار ان کے قول کے مطابق نہیں تو بچوں کی تربیت نہیں ہو سکتی۔بچے کمزور پہلو کو لے لیں گے اور مضبوط پہلو کو چھوڑ دیں گے۔اس لئے آپ کو اپنا عملی نمونہ پیش کرنا ہوگا۔نمازوں پر قائم ہونا پڑے گا۔تلاوت قرآن کریم کا روزانہ اہتمام کرنا ہو گا۔گھروں میں پاکیزہ ماحول اور پاکیزہ باتیں رواج دینی ہوں گی۔گھروں میں نظام جماعت کے خلاف باتیں نہ ہوں جن سے بچوں کی تربیت پر بُرا اثر پڑے۔میں نے خود دیکھا ہے کہ وہ گھر جن میں نظام جماعت کے خلاف باتیں ہوتیں ہیں ان کے بچے جماعت سے دور ہو جاتے ہیں یہاں تک کہ دہر یہ ہو جاتے ہیں۔پس اگر آپ نے اپنے بچوں کو احمدیت، حقیقی اسلام پر قائم رکھنا ہے تو ان کے دلوں میں خلافت احمد یہ اور نظام جماعت کی محبت اور احترام پیدا کریں اور یہ بھی ہوگا جب یہ محبت اور احترام آپ کے دلوں اور آپ کے عملی نمونہ سے پھوٹ رہا ہو گا۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو اپنی رضا کی راہوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ آپ کے دلوں میں اپنی محبت بٹھا دے اور آپ اللہ اور اس کے بندوں کے حقوق ادا کرنے والے ہوں۔( آمین ) خدا حافظ و ناصر۔سب کو محبت بھر اسلام والسلام۔خاکسار ( دستخط ) مرزا مسرور احمد خلیفة المسیح الخامس (ماہنامہ الناصر جر منی اگست ستمبر 2007 ء )