سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page xviii
سبیل الرشاد جلد چهارم xvii عرض ناشر خلفائے احمدیت کے مجلس انصار اللہ کے اجتماعات سے خطابات نیز خطبات جمعہ سے انصار اللہ سے متعلق ارشادات و فرمودات کو مجلس انصاراللہ پاکستان سبیل الرشاد کے نام سے شائع کرنے کی سعادت پارہی ہے۔سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ بانی مجلس انصاراللہ کے ارشادات جلدا ؤل اور سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ کے ارشادات جلد دوم اور حضرت خلیفہ اصیح الرابع رحمہ اللہ کے ارشادات جلد سوم میں افادہ عام کے لئے طبع ہو چکے ہیں۔جب کہ ہمارے موجودہ پیارے امام حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے انصار اللہ کو ہدایات و نصائح پر مشتمل فرمودات وارشادات زیر نظر کتاب میں پیش ہیں۔انصار بھائیوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی علمی و دینی پیاس بجھانے کے لئے یہ روحانی مائدہ خلافت خامسہ کے 11 سالہ دور پرمشتمل ہے۔جس میں اپریل 2003ء سے جون 2014 ء تک کے خطبات جمعہ و خطابات اور اجتماعات پر پیغامات نیز دورہ جات پر مجالس عاملہ میں دی گئی ہدایات کا احاطہ کیا گیا ہے۔جن سے تنظیم انصار اللہ کی ضرورت واہمیت اور ذمہ داریوں اور مقام کے علاوہ اولاد کی تربیت کے بارہ میں نصیحت ورہنمائی ہے۔اس علمی مائدہ کی تیاری کے لئے خطبات مسرور، الفضل انٹر نیشنل، روز نامه الفضل ربوه، بدر قادیان، ذیلی تنظیموں کے ترجمان رسائل اور خلافت لائبریری میں موجود بیرون ملک طبع ہونے والے جرائد و اخبارات سے مدد لی گئی ہے۔ابتداء اس کی تیاری میں مکرم خواجہ مظفر احمد صاحب قائد عمومی نے عزیزم فرحان احمد ذکا ء صاحب کی مدد سے حوالہ جات جمع کروائے اور اس کا کافی حصہ کمپوز بھی کروا دیا۔اس سال کے آغاز پر مکرم حافظ مظفر احمد صاحب صدر مجلس انصار اللہ پاکستان نے خاکسار کو سبیل الرشاد جلد چہارم کی تیاری کی ہدایت کی۔خاکسار نے از سر نو مسودہ کا جائزہ لے کر مزید مواد حاصل کرنے کے لئے تمام منبع تک رسائی حاصل کی تو دیگر کئی نادر ارشادات ملے جو پہلے مسودہ میں شامل ہونے سے رہ گئے تھے۔اس کام میں کئی مربیان کرام نے میری معاونت فرمائی۔کمپوزنگ کے بعد مکرم نذیر احمد خادم صاحب نے اس کی پروف ریڈنگ کی اور مکرم ریاض محمود باجوہ صاحب مربی سلسلہ نے