سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page xix
سبیل الرشاد جلد چهارم xviii پروف ریڈنگ کے ساتھ ساتھ اشاریہ بھی تیار کیا۔فجزاهم الله تعالیٰ احسن الجزاء پاکستان کے علاوہ دنیا بھر کی مجالس انصار اللہ کے اجتماعات اور مجالس عاملہ کی میٹنگز پر حضورا نور ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایات کو بھی حضور کے اس ارشاد کے مطابق اس کتاب کا حصہ بنادیا گیا ہے۔جیسا کہ آپ فرماتے ہیں: ” جب میں ایک بات کسی مجلس انصار اللہ کو کہتا ہوں تو وہ سب کے لئے ہوتی ہے۔اچھی مجالس، اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹس سے ہدایات لیتی ہیں اور ان پر عمل کرتی ہیں۔اپنے پروگرام بناتی ہیں اور پھر مجھے لکھتی ہیں کہ فلاں ملک کی مجلس عاملہ انصار اللہ کو جو ہدایات دی تھیں وہ ہم نے لی ہیں اور پروگرام بنا کر ان پر عمل کیا ہے“ ہدایت بر موقعہ نیشنل مجلس عاملہ جرمنی منعقدہ 15 دسمبر 2009ء از ماہنامہ انصاراللہ فروری 2010ء) اس کتاب کی اشاعت سے مجلس انصار اللہ پاکستان کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے اس اہم ارشاد پر عمل کی بھی توفیق مل رہی ہے۔آپ فرماتے ہیں: اگر آپ ان باتوں کی جگالی نہیں کرتے رہیں گے، اگر ذیلی تنظیمیں میری طرف سے کہی گئی باتوں کی ہر وقت جگالی نہیں کرواتی رہیں گی تو پھر کچھ عرصہ بعد یہ باتیں ، یہ جوش، یہ شرمندگی کے جو اظہار ہیں یہ ماند پڑنے شروع ہو جاتے ہیں“ ( خطبات مسرور جلد 9 صفحہ 475-476) کوشش کی گئی ہے کہ اس مجموعہ میں انصار سے متعلق حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہر ہدایت و نصیحت شامل کر لی جائے۔پھر بھی اگر کسی دوست کی نگاہ میں کوئی ایسا ارشاد آئے جو اس مجموعہ کا حصہ نہیں بن سکا تو وہ اس سے ضرور مطلع فرماویں تا آئندہ ایڈیشن میں اسے شامل کر لیا جائے۔اللہ تعالیٰ اس روحانی مائدہ سے تمام انصار کو فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین