سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 155
سبیل الرشاد جلد چہارم 155 رابطے کریں اور پھر مستقل رابطہ رکھیں۔حضور انور نے فرمایا اسی طرح تعلیم اور تربیت کی سکیم بنائیں اور کام شروع کریں۔نومبائعین کی تربیت کر کے ان کو جماعت کے نظام کا حصہ بنانے کی کوشش کریں۔ان کو آپ نے نماز سکھانی ہے۔قرآن کریم پڑھنا سکھانا ہے۔آپ نے صرف انصار نو مبائعین میں کام کرنا ہے۔خدام نے اپنا کام کرنا ہے اور لجنہ نے اپنا کام کرنا ہے اور جماعتی نظام نے اپنا کام کرنا ہے۔سب نے اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں۔الفضل انٹر نیشنل 30 جون 2006ء) انصار اللہ کی سب سے اہم ذمہ داری نئی نسل کی تربیت ہے سالانہ اجتماع انصار الله جرمنی منعقدہ 26 تا 28 رمئی 2006ء کے لئے حضور انور ایدہ اللہ پیارے انصار الله جرمنی تعالیٰ کا پیغام السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مجھے خوشی ہے کہ آپ اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق پا رہے ہیں اور ایک بار پھر نیک مقاصد کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔اللہ کرے کہ اس دوران آپ سب اپنے مولیٰ کو راضی کرنے والی نیکیوں کی توفیق پائیں۔یا درکھیں کہ انصار اللہ کی سب سے اہم ذمہ داری نئی نسل کی تربیت ہے۔اگر انصار اپنے بچوں کی اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو وہ ایک اہم مقصد کو حاصل کرنے والے ٹھہریں گے۔اس کیلئے آپ کو نیک نمونہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔جب تک آپ کا اپنا نمونہ ٹھیک نہ ہوگا آپ اپنی اولاد کی تربیت کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔اس لئے آپ کا فرض ہے کہ خدا کی محبت اپنے دلوں میں بٹھا ئیں۔ہر وہ کام کریں جو آپ کو خدا سے ملانے والا ہو اور ہر اس کام سے باز رہیں جو خدا سے دور لے جانے والا ہے۔اگر آپ نے اپنے دلوں میں خدا کی خالص محبت پیدا کر لی اور خدا کو اپنے دلوں میں بٹھا لیا تو آپ کے بچوں کے دل بھی اس کی محبت سے بھر جائیں گے۔پس اپنے نیک نمونے کے ساتھ اپنے بچوں کے دلوں میں خدا تعالیٰ کی محبت پیدا کریں۔ہمارا عملی نمونہ ہی ہے جو ہمارے بچوں کے دلوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔عملی حالت کا عمدہ ہونا بہت ضروری ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: " واعظ اس قسم کے ہونے چاہئیں جو پہلے اپنی اصلاح کریں اور اپنے چلن میں ایک پاک تبدیلی کر کے دکھلائیں تا کہ ان کے نیک نمونوں کا اثر دوسروں پر پڑے۔عملی حالت کا عمدہ ہونا یہ سب سے بہترین وعظ ہے۔جولوگ صرف وعظ کرتے ہیں مگر خود اس پر عمل نہیں کرتے وہ دوسروں پر کوئی اچھا اثر نہیں ڈال سکتے بلکہ