سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 154 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 154

سبیل الرشاد جلد چہارم 154 ڈال رہے ہوتے ہیں۔اس لیے ہمیشہ تقویٰ سے کام لیتے ہوئے فیصلے کروانے کی کوشش کرنی چاہیے۔اگر ہمدردی کے جذبات سے پُر ہو کر سزا بھی دلوانی ہو تو اصلاح کی خاطر سزا دلوانی چاہیے نہ کہ اپنے کینوں اور بغضوں کی تسکین کے لیے۔پس یہ ہمدردی اور رحم کے جو جذبات ہیں عہدیدار بھی اپنے اندر پیدا کریں اور عام احمدی بھی اپنے اندر پیدا کریں۔ہر احمدی کے آپس کے تعلقات بھی ایسے ہوں جو ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے والے ہوں۔کسی کو نیچا دکھانے کے لیے نہیں۔کسی کو ہنسی اور ٹھٹھے کا نشانہ نہ بنائیں۔یہ باتیں ہمدردی سے دور لے جانے والی ہیں۔اس سے معاشرے میں فساد اور فتنہ پیدا ہوتا ہے۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف رنجشیں اس وقت بڑھتی ہیں ، ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش اس وقت ہوتی ہے جب بدظنیاں دلوں میں پیدا ہوتی ہیں اور پھر یہ بدظنیاں بڑھتے بڑھتے اس حد تک چلی جاتی ہیں جو تعلقات میں دراڑیں ڈالتی ہیں۔فاصلے بڑھنے شروع ہو جاتے ہیں۔یہ بدظنیاں پھر ایسی کہانیوں کو اختراع کرتی ہیں جن کا کوئی وجود ہی نہیں ہوتا۔اس لیے ان بدظنیوں کو اللہ تعالیٰ نے گناہ قرار دیا ہے۔پھر ان بدظنیوں کی وجہ سے جیسا کہ میں نے کہا تھا ایسی ایسی کہانیاں بنائی جاتی ہیں جن کا کوئی وجود ہی نہیں ہوتا۔اور کسی کے متعلق یہ کہانیاں بنا کر پھر معاشرہ میں اڑائی جاتی ہیں۔الزام تراشیاں کی جاتی ہیں۔مجلسوں میں بیٹھ کر دوسرے کے بارہ میں باتیں کی جاتی ہیں۔کوئی برائی کسی میں ہے یا نہیں ہے اس کو اچھالا جاتا ہے، اپنے زبان کے مزے لینے کے لئے ڈسکس (Discuss) کیا جاتا ہے اور یہی چیز غیبت ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس طرح باتیں کرنے کو مردہ بھائیوں کا گوشت کھانے والے کے برابر قرار دیا ہے“ الفضل انٹر نیشنل 21 دسمبر 2012ء) تمام قائدین اپنی اپنی سکیم بنا کر مجلس عاملہ میں ڈسکس کریں اراکین نیشنل مجلس عاملہ انصار اللہ جاپان کی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ میٹنگ مؤرخہ 13 مئی 2006ء بروز ہفتہ ہوئی۔جس میں حضور نے تمام قائدین کو ہدایت فرمائی کہ سب اپنے اپنے شعبہ کی سکیم بنا ئیں اور مجلس عاملہ میں رکھیں اور پھر اس پر عملدرآمد کریں۔فرمایا ہر ماہ مجھے رپورٹ آنی چاہئے کہ کیا کام کیا ہے۔اگر نہیں بھی کیا تب بھی رپورٹ آنی چاہئے اور لکھیں کہ اس ماہ کام نہیں ہوا۔حضور انور نے فرمایا تبلیغ کی بھی سکیم بنائیں۔جاپان میں بدھسٹ ہیں یہ بہت سخت ہوں گے۔ان پر بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔یہاں لامذہب اور عیسائیوں کی طرف توجہ دیں۔غیر قوموں کے لوگ یہاں آئے ہوئے ہیں اور آباد ہیں ان کی پاکٹس تلاش کریں اور وہاں تبلیغ کے پروگرام بنا ئیں۔ان سے