سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page xvii
سبیل الرشاد جلد چهارم دو xvi انصار اللہ کے عہد کو معمولی عہد نہ سمجھیں (ارشاد حضرت خلیفہ انبیح الخامس اید و اللہ تعالی ) خلیفۃ آپ نے ایک عہد بھی کیا ہے کہ اسلام اور احمدیت کی مضبوطی اور اشاعت کے لئے آخر دم تک کوشش کروں گا۔نظام خلافت کی حفاظت کے لئے آخر دم تک کوشش کروں گا۔اپنے بچوں میں بھی یہ روح پھونکنے کی کوشش کروں گا تو یہ عہد جو ہے اس کو معمولی عہد نہ سمجھیں۔یہ ایک بہت بڑا عہد ہے۔اللہ تعالیٰ کو گواہ ٹھہرا کر ہم یہ عہد کر رہے ہیں اس لئے ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ جو انصاراللہ ہیں اگر آپ نے اپنے اس عہد کو نہ نبھایا ، اپنے اس عہد کو نبھانے کے لئے وہ بھر پور کوشش نہ کی جس کی آپ سے توقع کی جاتی ہے تو آئندہ آنے والی نسلیں آپ کو معاف نہیں کریں گی کیونکہ انہوں نے بھی آپ کے نقش قدم پر چلنا ہے۔جن بچوں کی جن نو جوانوں کی تربیت آپ نے کرنی ہے وہ آپ کو الزام دیں گی کہ کیوں ہماری تربیت نہیں کی۔اس لئے یہ یادرکھیں کہ عہد جو آپ نے کیا ہے اس کو نبھانا آپ کی بہت بڑی ذمہ داری ہے“ الفضل انٹر نیشنل 9 جنوری 2009ء)