سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page xvi
XV سبیل الرشاد جلد چہارم اختیار کرنے ، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی عملی اصلاح حسن خلق اور نرمی کے ساتھ نئی نسل کی تربیت کرنے اور عہدیداران اور انصار کو اس کے لیے عمدہ نمونہ پیش کرنے کی تحریک فرمائی اور آپ نے توجہ دلائی کہ انصار اللہ کی ایک اہم ذمہ داری خلافت سے وابستگی اور استحکام کی کوشش ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ان ارشادات کو جمع و ترتیب اور تالیف واشاعت کے کام میں جملہ احباب کے تعاون اور محنت کے لئے شکر گزار ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں اس کی جزاء عطا فرمائے۔آمین مجلس انصار اللہ پاکستان کے لئے یہ امر باعث سعادت ہے کہ مجلس انصار اللہ کے پچھتر ویں سال 2014 ء میں حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے انصار اللہ کے لئے راہنما ارشادات پر مشتمل یہ کتاب شائع ہو رہی ہے۔جو ڈائمنڈ جوبلی کے استقبال کے موقع پر انصار کے لئے ایک عمدہ تحفہ اور نعمت غیر مترقبہ ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو ہر لحاظ سے بہت بابرکت اور نافع الناس بنائے اور جملہ انصار کوعموماً اور عہدیداران کو خصوصاً اس سے بھر پور رنگ میں فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین