سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 120 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 120

سبیل الرشاد جلد چہارم 120 ان کے منتظمین ان کی ٹریننگ کریں۔ریفریشر کورسز کا انعقاد ہو۔تربیتی پروگرام ہوں۔اتنا عرصہ ہو گیا ہے یہ لوگ فعال ممبر نہیں بن رہے۔اب ان سب کو فعال ہونا چاہئے۔حضور نے فرمایا: کچھ کو یہاں مرکز میں بلائیں ان کا دس پندرہ روز کاریفریشر کورس ہو۔پھر قائدین کو ان کے علاقوں میں بھی بھجوائیں۔وہاں جا کر ٹریننگ دیں۔اسی طرح ہر صوبے کے سنٹر میں ، مرکز میں ریفریشر کورس ہوں۔دس پندرہ دن کے لئے لوگ اکھٹے ہوں ، ان کے تربیتی کورسز میں اس علاقہ کے مربی صاحب سے مدد لی جاسکتی ہے۔قائد ایثار نے رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔فرمایا: نئی جماعتوں میں بھی میڈیکل کیمپ لگائیں تا کہ ان کا ایک اچھا اثر قائم ہو۔ڈاکٹر ز جائیں گے ان کو احساس ہوگا کہ ہمارے پیچھے کوئی ہے ہم کو پوچھا جا رہا ہے۔چھوڑ نہیں دیا گیا۔حضور نے فرمایا: ایسے علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگائیں جو Remoteعلاقے ہیں، جہاں طبی سہولتیں نہیں ہیں۔حضور انور نے قائد ایثار کو یہ بھی ہدایت فرمائی کہ ہسپتالوں میں بھی جائیں۔وہاں بہت سے غریب مریض ہوتے ہیں۔ان کا حال پوچھیں ، ان کی مدد کریں، آپ لوگوں کا ایک تشخص قائم ہوگا کہ یہ لوگ ہیں جو خدمت انسانیت کرنے والے ہیں۔قائد وقف جدید کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ نئے آنے والوں کو بھی چندہ وقف جدید کے نظام میں شامل کریں۔قائد تعلیم سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ انصار سے کتنے امتحان لیتے ہیں۔کیا طریق کار ہے۔حضور نے ہدایت فرمائی کہ با قاعدہ پرچے تیار کریں۔مجالس میں بھجوائیں اور سب انصار امتحان میں شریک ہوں۔فرمایا انتخابات کو آرگنائز کریں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی چھوٹی کتب نصاب میں رکھی جاسکتی ہیں، مطالعہ کے لئے رکھیں اور پھر امتحان ہو۔قائد تجنید کو حضور انور نے تجنید مکمل کرنے کی ہدایت فرمائی۔فرمایا کہ آپ کی تجنید مکمل ہونی چاہیئے۔قائد تربیت نو مبائعین کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور نے فرمایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے آپ کے جونومبائعین چلے آرہے ہیں اس کے لئے آپ کو ایک سال کا عرصہ دیتا ہوں۔اس کے بعد یہ نومبائعین نہیں رہیں گے اور باقاعدہ نظام جماعت کا حصہ بن جائیں گے۔حضور انور نے فرمایا: انصار کا کام ہے کہ گھروں میں تربیت کریں۔بچوں کو توجہ دلائیں۔نمازوں کی طرف توجہ دلائیں ، قرآن کریم کی طرف توجہ دلائیں۔