سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 116
116 سبیل الرشاد جلد چہارم نوجوان بھی اور بوڑھے بھی اور مرد بھی اور عورتیں بھی نیکیوں کے اعلیٰ نمونے قائم کرنے والے ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیغام کو سمجھنے والے ہوں تا کہ اپنی نسلوں اور نئے آنے والوں کی تربیت بھی کر سکیں اور احمدیت کے پیغام کو اپنے عمل سے بھی اپنے ہم قوموں کو پہنچاسکیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی تو فیق عطا فرمائے اور دعوت الی اللہ کے میدان میں اب تک جو سستی ہوئی ہے اس کی کمی کو پورا کرنے کی توفیق دے۔آپ کو ہر لحاظ سے اپنی تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آپ کا جماعت اور خلافت سے جذبۂ اخلاص و وفا ہمیشہ قائم رہے اور اس میں اللہ تعالیٰ اضافہ فرماتا رہے۔آمین" (خطبات مسرور جلد 3 صفحہ 716-717)