سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 107
107 سبیل الرشاد جلد چہارم بچے نمازیں پڑھ رہے ہیں اور قرآن کریم کی تلاوت کر رہے ہیں۔انصار اللہ کو اس طرف مسلسل توجہ دلاتے رہنا آپ کا کام ہے۔حضور انور نے قائد صحت جسمانی و ذہانت کے کام کا بھی جائزہ لیا۔قائد عمومی کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ اپنی مجالس سے ہر ماہ رپورٹس لیا کریں اور مجھے با قاعدگی سے ہر ماہ آپ کی طرف سے رپورٹ آنی چاہئے۔جس ماہ کوئی کام نہیں ہوا۔اس ماہ کی رپورٹ میں یہ کھیں کہ کوئی کام نہیں ہوالیکن رپورٹ ہر ماہ ضرور بھجوانی ہے۔قائد مال سے حضور انور نے انصار اللہ کے سالانہ بجٹ ، کمانے والے انصار ، چندہ مجلس دینے والے انصار اور چندہ کے معیار کا جائزہ لیا۔قائد مال لمبا عرصہ ملک سے باہر رہنے کی وجہ سے پوری طرح معلومات پیش نہ کر سکے جس پر حضور انور نے انہیں ہدایت فرمائی کہ اگر آپ ملک سے باہر رہتے ہیں تو انصاف کا تقاضا یہ تھا کہ جماعت سے نظام سے اور اپنے عہدے سے انصاف کرتے ہوئے اپنا اسٹمنٹ بنا کر رکھنا تھا۔چندہ کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ پیسے اکٹھے کرنا مقصد نہیں ہے۔احساس دلانا مقصد ہے کہ قربانی کیا چیز ہے۔قائد ایثار کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا بوڑھوں کے پاس چلے جایا کریں۔اسی طرح ہسپتالوں میں جایا کریں۔مریضوں کی عیادت کریں ، پھل پھول وغیرہ ساتھ لے گئے۔اس طرح رابطے اور تعلقات بڑھیں گے اور خدمت بھی ہوگی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ آپ کا یہ کمال نہیں ہے کہ آپ نے کیا کام کیا۔کمال یہ ہے کہ آپ نے دوسروں سے کیا کام کروایا۔فرمایا آپ سب اپنے عہدوں کا حق ادا کریں اور وقت دیا کریں۔فرمایا یہاں انصار کی بڑی تعدا د نہیں ہے آپ ہر ایک کو Active کر سکتے ہیں۔آپ کو تو دنیا کے لئے نمونہ ہونا چاہئے۔(الفضل انٹر نیشنل 11 نومبر 2005ء) ذیلی تنظیمیں خوشی کے مواقع پر مساجد کی تعمیر میں چندہ دینے کی تلقین کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 11 نومبر 2005 ء کو تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کرتے ہوئے خطبہ کے آخر میں ذیلی تنظیموں کو مساجد کی تعمیر کی مد میں چندہ دینے اور اپنی اولادکو اس کی تحریک کرنے کی یوں نصیحت فرمائی۔اس زمانے میں جس میں مادیت کا دور دورہ ہے احمدی ہی ہے جو اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہوئے اس کے گھر بھی تعمیر کرتا ہے اور اس کی عبادت سے اپنے آپ کو سجانے کی کوشش بھی کرتا ہے۔اپنی نسلوں