سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 101 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 101

101 سبیل الرشاد جلد چہارم ایمان ایسی حالت میں پہنچ جائے گا کہ جب ہر فعل خود بخود خدا کی رضا حاصل کرنے والا فعل ہو گا۔پس ہر احمدی کو اپنے ہر فعل سے خدا کی رضا کے حصول کی کوشش کرنی چاہئے۔جب یہ صورت ہو جائے گی تو اپنے ماحول پر بھی آپ پہلے سے بہت بڑھ کر اثر انداز ہو رہے ہوں گے۔اور احمدیت اور حقیقی اسلام کے پیغام کولوگوں کی ہمدردی اور خدا کی رضا حاصل کرنے کے لئے پھیلا رہے ہوں گے۔اللہ کرے کہ آپ اس طرف توجہ کریں۔اپنی ایمانی حالت میں بھی ترقی کرنے والے ہوں اور دنیا کو بھی احمدیت کی خوبصورت تعلیم سے آگاہ کرنے والے ہوں۔اور آپ کی زندگی بھی پھل لانے والی زندگی بن جائے " خطبات مسرور جلد 3 صفحہ 552-553) قرآن کریم کی تلاوت کی عادت ڈالیں اراکین نیشنل مجلس عاملہ انصار اللہ ڈنمارک کی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ میٹنگ مؤرخہ 10 ستمبر 2005 ء بروز ہفتہ کو ہوئی۔جس میں حضور انور نے قائد تعلیم کو ہدایت فرمائی کہ انصار کے لئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی کتاب مطالعہ کے لئے مقرر کریں یا کتاب کا کوئی حصہ مقرر کریں اور پھر انصار سے اس کا امتحان لیں اور انہیں کہیں کہ بے شک کتاب سے دیکھ کر پر چہ حل کر لیں لیکن سب امتحان دیں۔حضور انور نے قائد تربیت کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ انصار کو توجہ دلاتے رہیں کہ گھروں میں اپنے بچوں کی تربیت کریں۔ان کو نماز پڑھائیں ، قرآن کریم کی تلاوت کی عادت ڈالیں اور نگرانی بھی کریں۔قائد عمومی سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ کتنی مجالس ہیں جو آپ کو ریگولر رپورٹس بھجواتی ہیں۔حضور انور نے فرمایا تمام مجالس سے ماہانہ رپورٹ لیا کریں اور پھر اپنی ماہانہ رپورٹ تیار کر کے مجھے بھجوایا کریں۔حضور انور نے فرمایا کہ قائد عمومی کا یہ بڑا کام ہے کہ اپنے تمام حلقہ جات کو Active کریں، خود بھی دورہ کریں، وفود بھجوائیں۔نائب صدر صف دوم کو حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ صف دوم کے انصار کے لئے خاص پروگرام بنائیں۔ان کی جوانی کی روح قائم رہنی چاہئے۔قائد وقف جدید اور قائد تحریک جدید سے حضور انور نے ان کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایت فرمائی جو انصار نو مبائع ہیں ان کو سنبھالیں اور انصار کی تنظیم کا بھی حصہ بنا ئیں۔قائد تبلیغ وقائد ایثار سے بھی ان کے پروگراموں کا حضور انور نے تفصیل سے جائزہ لیا اور ہدایت فرمائی کہ تبلیغ کے لئے چھوٹی چھوٹی جگہوں پر جائیں اور وہاں تبلیغ کے پروگرام بنا ئیں اور رابطے کریں۔فرمایا۔ڈنمارک کے جو چار جزیرے ہیں ان سب میں پیغام پہنچانے کے لئے پروگرام بنا ئیں اور دورے کریں۔مختلف قوموں کے جو لوگ آباد ہیں ان میں بھی تبلیغ کریں۔