سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 38 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 38

سبیل الرشاد جلد چہارم 38 ملک میں یہ ذیلی تنظیمیں قائم ہیں" خطبات مسرور جلد 2 صفحہ 344) فرد جماعت کی بات عہدیدار کے پاس ایک راز ہے، امانت ہے اسے باہر نکال کر خیانت نہیں کرنی چاہئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 28 مئی 2004 ء کو خطبہ جمعہ میں فرمایا جماعتی عہد یداران ہیں ، صدر جماعت یا سیکرٹریان مال، ان کو بھی یہ کہتا ہوں کہ ہر فر د جماعت کی کوئی بھی بات ہر عہدیدار کے پاس ایک راز ہے اور امانت ہے اس لئے اس کو باہر نکال کر امانت میں خیانت نہیں کرنی چاہئے ، یا مجلسوں میں بلا وجہ ذکر کر کے امانت میں خیانت نہیں کرنی چاہئے۔رعایت یا معافی چندہ کوئی شخص لیتا ہے تو یہ باتیں صرف متعلقہ عہد یداران تک ہی محدود رہنی چاہئیں“ خطبات مسرور جلد 2 صفحہ 361) انابت الی اللہ ، عاجزی، توبہ واستغفار سے اللہ کے حضور جھکنا اور اس کے اصولوں کے مطابق عبادت بجالانے کا نام ہے مجلس انصاراللہ جرمنی کے 24 ویں سالانہ اجتماع کے اختتامی اجلاس میں مورخہ 31 مئی 2004ء کو باد ہومبرگ کے مقام پر انابت الی اللہ کے موضوع پر نہایت بصیرت افروز خطاب کرتے ہوئے حضور نے فرمایا: انصار اللہ کا اصل مقصد اشاعت اسلام، تربیت اولاد اور استحکام خلافت ہے۔انابت الی اللہ یہ ہے کہ عاجزی دکھاتے ہوئے تو بہ، استغفار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور جھکنا اور اس کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق عبادت بجالا نا۔انصاراب عمر کے اُس حصہ میں ہیں جس میں خدا تعالیٰ کی طرف جھکنا بہت ضروری ہے۔جوں جوں عمر بڑھتی ہے اللہ تعالیٰ کی محبت بڑھتی ہے۔دنیا داروں کے دل میں بھی نرمی پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے لیکن ایک احمدی تو زمانے کے امام کو ماننے کی وجہ سے حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے کا زیادہ پابند ہے۔نمازوں اور نوافل کی ادائیگی کی طرف خصوصی توجہ کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ نے أَقِيمُوا الصَّلوة کا حکم دیا ہے نمازیں اللہ تعالیٰ کے رحم کو جذب کرنے کا بہت بڑا ذریعہ ہیں۔انابت الی اللہ کے لئے نمازوں اور دعاؤں اور نوافل کی ضرورت ہے۔نماز پنجگانہ کے علاوہ نماز تہجد کا بھی اہتمام کریں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: أَقِمِ الصَّلوةَ لِدَلُوكِ الشَّمْسِ إِلى غَسَقِ الَّيْلِ وَ قُرْآنَ الْفَجْرِ (بنی اسرائیل: 79)