سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 320
سبیل الرشاد جلد چہارم 320 نہیں ان کو کہیں کہ جتنا چندہ دے سکتے ہیں دے دیں۔سب کو بتائیں کہ چندہ کوئی Tax نہیں ہے۔ایک قربانی ہے جو خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے دی جاتی ہے۔جو چندہ دینے میں ست ہیں یا نہیں دیتے ان کو اعتماد میں لائیں اور مختلف پراجیکٹ اور پروگرام وغیرہ بتائیں کہ اس میں خرچ ہوتا ہے۔کوشش کریں کہ جو نہیں شامل ان کو شامل کریں۔قائد تحر یک جدید کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور نے فرمایا کہ یہ خیال رکھیں کہ جو انصار کماتے ہیں اور وہ چندہ عام نہیں دیتے لیکن چندہ تحریک جدید ادا کرتے ہیں تو ان کا یہ چندہ تحریک جدید ، چندہ عام میں جانا چاہئے کیونکہ چندہ عام لازمی ہے اور لازمی چندہ کی ادائیگی پہلے ضروری ہے۔ہر کام حکمت سے کرنے کی ضرورت ہے۔قائد تجنید نے بتایا کہ انصار کی تجنید 3589 ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ انصار کا اپنا نظام ہے۔آپ اپنا کام گراس روٹ لیول (Grass Root Level) پر کریں اور اپنی تجنید بنائیں جماعت سے یہ تجنید لے لینا ، درست نہیں۔ہر حلقہ کا ، ہر مجلس کی تعداد کا آپ کو علم ہونا چاہئے اور آپ کو یہ انفارمیشن (Information ) آپ کی انصار کی مجالس سے آنی چاہئیں نہ کہ جماعتی نظام کی طرف سے۔اپنی تجنید گراس روٹ لیول پر جائزہ لے کر خود بنا ئیں۔حضور انور نے فرمایا اگر کوئی اسائیلم سیکر ز ہے تو جماعتی نظام سے پوچھ کر پھر اپنی تجنید میں شامل کریں۔جماعتی نظام اپنی تحقیق کر کے آپ کو بتادے گا۔آڈیٹر کو حضور انور نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ ہر بل چیک کیا کریں اور مجالس کے آؤٹ بھی کیا کریں۔میٹنگ میں نائب قائدین بھی موجود تھے۔حضور انور نے ان سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ نائب قائدین کے لئے بھی وہی ہدایت ہے جو میں نے قائدین کو دی ہے۔(الفضل انٹر نیشنل 19اکتوبر 2012ء) ہر سطح کی ذیلی تنظیموں اور مرکزی عہدیداروں کو بھی میں کہتا ہوں کہ اپنے جائزے لیں۔ہر تنظیم کے عہدیدار اپنی عبادتوں کے معیار کو ہی بہتر کر لیں اور مسجدوں کو آباد کرنا شروع کر دیں تو مسجدوں کی آبادی دو تین گنا بڑھ سکتی ہے 10 اگست 2012 ء رمضان المبارک میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ذیلی تنظیموں کو مخاطب ہوکر فرمایا کہ: