سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 316 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 316

316 سبیل الرشاد جلد چہارم ہیں۔ریجنل ناظمین بھی اپنے ریمارکس دیتے ہیں۔پھر یہ ریمارکس زعماء مجالس کو بھجوائے جاتے ہیں۔قائد تبلیغ نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ امسال انصار اللہ کے تحت پانچ نئے احمدی ہوئے ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ داعیان الی اللہ کی کوئی پیشل ٹیم ہے یا کسی کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں یہ لوگ احمدی ہوئے ہیں۔اس پر قائد تبلیغ نے بتایا کہ ذاتی رابطوں کے نتیجہ میں ان لوگوں نے بیعت کی ہے۔قائد مال نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 2602 انصار ہیں اور ہمارا سالانہ بجٹ 3,98000 ڈالرز ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ جو فارغ ہو چکے ہیں۔ریٹائر ہو چکے ہیں ان کے ماہانہ چندہ کے لئے اپنی مجلس شوری میں معاملہ رکھ کر کوئی رقم معین کریں۔قائد تعلیم القرآن نے بتایا کہ آن لائن کلاسز لی جارہی ہیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو انگلش سپیلنگ انصار نو مبائعین ہیں۔ان کے لئے تعلیم القرآن کی ذمہ داری بھی آپ کے سپرد ہے۔بیشک نو مبائعین کے قائد ان کیلئے کام کر رہے ہیں مگر آپ کی اپنی ذمہ داری ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ واقفین عارضی کے نظام کو مضبوط بنائیں اور اس میں نئے آنے والے اسائیلم سیکر ز کو بھی شامل کریں۔آڈیٹر مجلس انصار اللہ نے بتایا کہ وہ ہر سہ ماہی آؤٹ کرتے ہیں اب جلسہ کے بعد سینٹر کا آڈٹ کرنا ہے۔قائد تربیت نو مبائعین نے بتایا کہ 43 نو مبائعین تھے۔اب 38 رہ گئے ہیں باقی پانچ تین سال کی حد عبور کر چکے ہیں اور جماعتی نظام کا حصہ بن گئے ہیں۔جو اس وقت زیر تربیت ہیں ان میں سے بعض Active ہیں۔تبلیغ بھی کرتے ہیں اور تربیتی پروگراموں میں شامل ہوتے ہیں۔مجالس میں سیکرٹریان تربیت کے ان لوگوں سے رابطے ہیں۔قائد تجنید نے بتایا کہ انصار کی تجنید 2602 ہے۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ عام طور پر تجنید اور مال کا فگر ایک جیسا نہیں ہوتا۔آپ گراس روٹ لیول پر آر گنائز کریں اور اپنی تجنید کا ایک دفعہ پھر جائزہ لیں۔قائد ایثار نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ضرورتمندوں کیلئے میڈیکل کیمپس اور بلڈ ڈونیشن (Blood Donation) کے ذریعہ مدد کرتے ہیں۔ان کو ادویات بھی فراہم کرتے ہیں۔خوراک بھی مہیا کرتے ہیں اور احمدی احباب کو کمپیوٹر ٹریننگ دیتے ہیں اور ان کو انٹرویو وغیرہ کیلئے تیار کرتے ہیں۔قائد صحت جسمانی نے بتایا کہ انصار کو تلقین کی ہے کہ وہ سائیکل کا استعمال کریں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ نائب صدر صف دوم کے ساتھ مل کر اپنا پروگرام ترتیب دیں۔قائد تعلیم نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے مطالعہ کیلئے کتب مقرر کی ہوئی ہیں اور سال میں دو مرتبہ امتحان بھی لیتے ہیں جس میں سے 26 سے 32 فیصد انصار حصہ لیتے ہیں۔حضور انور نے