سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 305 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 305

سبیل الرشاد جلد چہارم 305 ہونا چاہئے۔آپ ہر چیز صرف رسمی طور پر نہ چھوڑیں۔انشاء اللہ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اپنی بھر پور کوشش کریں۔آپ کام کریں گے، کوشش کریں گے تو خدا تعالیٰ آپ کے کام میں برکت ڈالے گا۔یہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔نا ئب صدر اول نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ذمہ داری زعماء سے رابطہ رکھنا ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ مجالس کی میٹنگز میں جایا کریں اور ان کو توجہ دلایا کریں کہ اپنی رپورٹس بر وقت بھیجا کر یں۔نا ئب صدر صف دوم نے بھی اپنے کام کی رپورٹ پیش کی۔اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اپنا لائحہ عمل پڑھیں اور دیکھیں کہ کیا کیا کام آپ کے سپر د ہیں۔صرف عہدہ پر راضی نہ ہوں بلکہ کام کیا کریں۔کتنے انصار سیر کرتے ہیں ، کتنے ورزش کرتے ہیں ، سائیکل چلاتے ہیں ، انصار کو اس طرف توجہ دلائیں۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ آپ کے ناروے میں تو بڑے خوبصورت علاقے ہیں انصار سیر کریں اور مضامین لکھیں۔ان میں مقابلہ ہو اور انعام دیا جائے۔قائد تعلیم سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا کہ کیا پروگرام بنایا ہے؟ قائد تعلیم نئے بنے تھے حضور انور کی خدمت میں صدر صاحب نے رپورٹ پیش کی کہ ماہانہ ایک کتاب کا مطالعہ رکھا ہوا ہے اور ہم نے بھی وہی کتاب رکھی ہے جو جماعت کی طرف سے مقرر کی گئی ہے۔جماعت کی طرف سے اکتوبر میں گورنمنٹ انگریزی اور جہاد۔نومبر میں ایک غلطی کا ازالہ اور دسمبر میں ”پیغام صلح ، مقرر کی گئی ہیں۔حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ پہلے یہ جائزہ لیں کہ آپ کی نیشنل مجلس عاملہ کے ممبران نصاب کا مطالعہ کرنے والے ہیں۔پھر آپ کی مقامی مجالس عاملہ ہیں ان کا جائزہ لیں کہ ان مجالس کی عاملہ کے سب ممبران مطالعہ کرنے والے ہیں اور مطالعہ مکمل کر لیا ہے۔اگر آپ کے عہدیدار ہی مطالعہ کر لیں تو 70 فیصد انصار تو ویسے ہی ہو جائیں گے جو مطالعہ مکمل کرنے والے ہوں گے۔حضور انور نے فرمایا انصار میں جو مضمون نویسی کا مقابلہ ہے اس کے لئے آپ کو مواد بھی مہیا کرنا پڑے گا۔کتب بتانی پڑیں گی۔اس بارہ میں کمال یوسف صاحب سے مدد لیں۔قائد تربیت نو مبائعین نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ایک نو مبائع ناصر ہیں