سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 304 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 304

304 سبیل الرشاد جلد چہارم اس طرح کہ دماغ میں ایک افسرانہ شان پیدا ہو جاتی ہے، جبکہ عہد یدار، جماعتی عہد یدار ایک خادم ہوتا ہے اور جب عہد یدار اپنی امانتوں کے حق ادا کر رہے ہوں گے تبھی وہ خلافت کے، خلیفہ وقت کے حقیقی مددگار بن رہے ہوں گے۔عہد یداروں کی عزت اور احترام افراد جماعت پر یقینا فرض ہے۔لیکن وہ یہ صرف اس لئے کرتے ہیں کہ اُن کی ، افراد جماعت کی ، خلافت احمدیہ سے وابستگی ہے اور کسی عہدیدار کے حکم کی نافرمانی کر کے وہ خلیفہ وقت کو ناراض نہیں کرنا چاہتے۔پس ہر سطح کے عہدے داروں کے لئے یہ ضروری ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کے حق صحیح طور پر ادا کرنے کی کوشش کریں۔ہر عہدیدار کا رکھ رکھاؤ، بول چال، عبادت کے معیار دوسروں سے مختلف ہونے چاہئیں، ایک فرق ہونا چاہئے " خطبات مسر و رجلد 9 صفحه 490-491) اگر عہد یدار ہی مطالعہ کر لیں تو 70 فیصد انصار مطالعہ مکمل کرنے والے ہو جائیں اراکین نیشنل مجلس عاملہ و مقامی مجالس ناروے کو مطالعہ کتب کے حوالہ سے جائزہ لینے کی تلقین یکم اکتوبر 2011ء کو نیشنل مجلس عاملہ انصار اللہ ناروے کی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ میٹنگ شروع ہوئی۔دعا کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے دریافت فرمانے پر قائد عمومی نے بتایا کہ ہماری مجالس کی تعداد 12 ہے اور انصار کی تعداد 214 ہے۔حضور انور نے فرمایا جب آپ کی رپورٹس میں با قاعدگی نہیں ہے، آپ کو اپنی مجالس کی طرف سے بھی رپورٹس با قاعدہ موصول نہیں ہوتیں تو پھر آپ نے کیا کرنا ہے۔آپ کو تمام مجالس کی طرف سے رپورٹس آنی چاہئیں۔مجالس کو یاد دہانی کروائیں۔دس مجالس تو آپ کی اوسلو میں ہیں۔جمعہ پڑھنے عہد یدار آتے ہیں جمعہ پر یاد کروا سکتے ہیں۔مجالس کے دورے کر کے یاد کروا سکتے ہیں۔یاد کروانا تو کوئی مسئلہ نہیں رہا۔آپ کے جو نائب صدران ہیں وہ مجالس کے دورے کریں اور توجہ دلائیں۔آپ کی مجلس تو ایک چھوٹی مجلس ہے۔اچھا کام کر کے ایک مثالی مجلس بن سکتی ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ بعض بڑی مجالس یہ کہتی ہیں کہ اگر چھوٹی مجالس کوعلم انعامی کے مقابلہ میں شامل کریں گے تو یہ اپنی تعداد کم ہونے کے لحاظ سے سب کچھ کر لیں گے اس لئے ان کا علیحدہ معیار ہونا چاہئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ آپ کی مجلس چھوٹی ہے۔آپ کا معیار تو بہت اونچا