سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 237 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 237

سبیل الرشاد جلد چہارم 237 اپنی زندگیوں کو قرآنی تعلیمات اور رہنمائی کے سانچے میں ڈھالیں مجلس انصار اللہ لائبیریا کے پہلے سالانہ اجتماع منعقدہ 8, 9 نومبر 2008 کے موقع پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے انصار بھائیوں کے نام ایک روح پرور پیغام بھجوایا جو مورخہ 9 نومبر 2008 ء کو اختتامی تقریب میں پڑھا گیا۔جس میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے انصار اللہ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ اپنی زندگیوں کو قرآنی تعلیمات اور رہنمائی کے سانچے میں ڈھالیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی سنت کی پیروی کریں۔دنیا میں قیام امن کا حصول صرف اسلامی تعلیمات پر عمل سے ہی ممکن ہے کیونکہ خود اللہ تعالیٰ نے اس مذہب کا نام اسلام رکھا ہے جس کا مطلب امن ہے۔حضور نے فرمایا کہ پُر امن معاشرے کے قیام کے لئے نفرتوں کو مٹا کر محبت کا پرچار کریں۔حضور انور نے اپنے پیغام میں مزید فرمایا کہ انصار اللہ کی ذمہ داریوں میں سے ایک اہم ذمہ داری ہر عمر کے لوگوں کو قرآن کریم سکھانا ہے۔یہ تبھی ممکن ہے جب انصار خود بھی قرآن کریم سیکھیں گے۔لہذا مجلس انصار اللہ کو اس فرض کی ادائیگی کے لئے سنجیدگی سے انتظامات کرنا ہوں گے۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر ناصر اس تحریک میں شامل ہو خواہ استاد کی حیثیت سے یا طالبعلم کے طور پر۔حضور انور نے فرمایا کہ آخر پر میں بڑے زور سے آپ کو خلافت احمدیہ کی حفاظت ، اسے مضبوط کرنے اور ہمیشہ اس سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتا ہوں۔یہ اللہ تعالیٰ کا ایک بڑا فضل ہے اور دنیا اس کے لئے ترس رہی ہے۔تمام برکتیں امام جماعت سے وفاداری میں ہی ہیں۔وہی تمام مصیبتوں اور دکھوں کے خلاف آپ کی ڈھال ہے۔ہماری تمام ترقیات خلافت سے