سبیل الرّشاد (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 141 of 445

سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 141

141 سبیل الرشاد جلد چہارم جہاں لوگ جماعت کو جانتے نہیں۔مختلف علاقوں سے انصار اس جگہ پہنچ جائیں۔اس سے اس علاقہ میں جماعت کا تعارف ہوگا اور نئے رابطے قائم ہوں گے۔تبلیغ کے لئے راستے کھلیں گے۔آپ کی خدمت کے کاموں سے لوگ آپ کو جان جائیں گے۔ایسے پروگراموں کی طرف توجہ دیں۔فرمایا کہ اس میراتھن واک کے ذریعہ جو چیریٹی (charity) ، فنڈز اکٹھے ہوں وہ اس علاقہ کے لوکل اداروں اور آر گنائزیشن کو بھی دیں۔چیرٹی کے طور پر کچھ نہ کچھ ضرور دینا چاہئے۔کچھ ہیومینٹی فرسٹ (Humanity First) کو دے دیں۔فرمایا با قاعدہ ایک تقریب کا انتظام کر کے جس میں اخباری نمائندے وغیرہ بھی شامل ہوں یہ فنڈ مختلف چیرٹی اداروں کو دینے چاہئیں۔قائد تجنید سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ انصار کی جو تجنید ہے کیا آپ کو اس پر تسلی ہے کہ یہ تجنید ہر لحاظ سے مکمل ہے۔فرمایا آپ کی تجنید ہر لحاظ سے مکمل ہونی چاہئے۔آڈیٹر کو ہدایت دیتے ہوئے حضور انور نے فرمایا کہ آپ کو مجلس انصار اللہ کے جملہ اخراجات کا آڈٹ کرنا چاہئے۔اجتماع کے اخراجات جو علیحدہ ہوتے ہیں اس کا بھی آڈٹ ہونا چاہئے۔قائد تبلیغ سے حضور انور نے گزشتہ سالوں میں ہونے والی بیعتوں کا جائزہ لیا اور ہدایت فرمائی کہ اپنی مجالس کو کہیں کہ صرف شہروں میں بک سٹال لگانے سے اور سنڈے مارکیٹوں میں جا کر لٹریچر تقسیم کرنے سے کام نہیں ہوگا بلکہ تیمیں بنا کر شہروں سے باہر کے علاقوں میں جائیں۔چھوٹی جگہوں میں جائیں اور وہاں پیغام پہنچا ئیں اور ذاتی رابطے قائم کریں۔حضور انور نے فرمایا: بڑی آبادیوں کے ساتھ چھوٹی آبادیاں بھی ہوتی ہیں ان سے رابطے کریں۔اس طرح کچھ نہ کچھ احمدیت کے بارہ میں ڈسکشن (Discussion) ہو جاتی ہے۔زبان بھی بہتر ہوتی ہے اور رابطے اور تعلق قائم ہوتے ہیں۔بڑے شہروں میں دنیا دار زیادہ ہوتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اور اس کے رسول نے بتا دیا کہ دینی جماعتوں کو غریب لوگ زیادہ قبول کرتے ہیں تو آپ غریب علاقوں میں تبلیغ شروع کریں۔بڑے شہروں میں تعارف ہونا ضروری ہے وہ ہوتا رہے۔حضورانور نے فرمایا : پھر مختلف قوموں سے لوگ آکر آباد ہیں مختلف طبقات ہیں ،عرب بھی ہیں، انڈونیشین بھی ہیں ان میں نفوذ کریں۔ہر جگہ جا کر رابطے نکالنے ہوں گے۔حضور انور نے فرمایا : آپ جو بک سٹال لگاتے ہیں تو ایک طبقہ نہ تو بک سٹال پر آتا ہے اور نہ نمائشوں میں آتا ہے اور نہ مارکیٹوں میں آتا ہے اس لئے اگر آپ ٹیمیں بنا کر مختلف علاقوں میں جا کر کام نہیں کریں گے تو پھر بریک تھرو (Break Through) نہیں ہو گا۔اپنے روایتی کام بے شک جاری رکھیں لیکن ہر جماعت میں ٹیمیں بنا کر کام کریں۔