سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 142
سبیل الرشاد جلد چہارم 142 حضور انور نے فرمایا: عربوں کو عربی لیسٹس کے پروگرام دیں۔MTA کے ذریعہ تعارف کروائیں۔پھر یہاں کیبل نیٹ ورک کا جائزہ لیں اور وہاں MTA متعارف کروائیں۔قائد وقف جدید سے حضور انور نے چندہ وقف جدید میں شامل ہونے والے انصار کی تعداد کے بارہ میں دریافت فرمایا اور ہدایت دی کہ جو انصار باقی رہ گئے ہیں ان کو بھی شامل کریں۔سب انصار کو شامل ہونا چاہیئے خواہ حسب توفیق تھوڑا سا چندہ بطور ٹوکن دیں لیکن سب انصار کو شامل ہونا چاہئے۔قائد ایثار کو ہدایات دیتے ہوئے حضور انور نے فرمایا کہ اولڈ پیپل ہاؤس تلاش کریں۔وہاں جائیں اور آپس میں بیٹھیں ، باتیں کریں۔اس آخری عمر میں مرنے سے قبل بھی کوئی احمدی ہو جائے تو عاقبت سنور جاتی ہے۔حضور انور نے فرمایا: ہسپتالوں میں بھی جائیں۔مریضوں کے لئے پھل ، پھول وغیرہ ساتھ لے جائیں۔اس طرح جہاں خدمت کے کام ہوں گے وہاں تبلیغ بھی ہو جاتی ہے۔قائد تربیت سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ اس سال کے لئے آپ نے کیا پروگرام بنایا ہے۔جس پر قائد تربیت نے بتایا کہ ترتیل القرآن کلاس جاری ہے۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ یہ قائد تربیت کا کام نہیں۔قائد تعلیم القرآن کا کام ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ آپ کو یہ جائزہ لینا چاہئے کہ کتنے انصار پانچوں نمازیں باجماعت پڑھتے ہیں۔انصار آگے اپنے بچوں کی تربیت کس طرح کر رہے ہیں۔بچوں کی نمازیں اور ان کی قرآن کریم کی تلاوت پر نظر رکھنا انصار کا کام ہے۔حضور انور نے فرمایا ہر قائد کا کام ہے کہ اپنے اپنے شعبہ کا پروگرام بنا ئیں ، عاملہ میں ڈسکس کریں اور پھر اس پر عمل کروائیں۔حضور انور نے فرمایا انصار کو کہیں کہ بچوں سے حسن سلوک کریں ، بیویوں سے بھی حسن سلوک کریں۔بچیوں کے پردہ کا خیال رکھیں۔حضور انور نے قائد عمومی کو ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ مجالس سے آنے والی جور پورٹس ہیں ہر قائد کو اس کے شعبہ کی رپورٹ جانی چاہئے تا کہ وہ اس پر اپنا تبصرہ کر کے بھجوائیں اور مجالس میں اپنے شعبہ کو Active کریں اور انہیں بتائیں کہ یہ یہ کام ہونے والے ہیں جو نہیں ہوئے۔قائد تعلیم القرآن نے اپنے شعبہ کی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ وار قرآن کریم کی کلاسز جاری ہیں۔اس وقت تر تیل پر زور ہے تا کہ انصار درست اور صحیح تلفظ کے ساتھ قرآن کریم پڑھ سکیں۔حضور انور نے فرمایا جن کو بالکل پڑھنا نہیں آتا تو ان کو ناظرہ پڑھا دیں۔قائد تعلیم سے حضور انور نے دریافت فرمایا کہ کیا کورس کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی کتاب مقرر کی ہے جس کا سال کے آخر پر امتحان لینا ہو۔حضور انور نے فرمایا کہ کوئی کتاب مقررکریں اور سال