سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 478
478 $2001 رشتہ ناطہ میں کوائف اکٹھے کرنے کے لئے امراء ذیلی تنظیموں سے ضرور مددلیس (خطبہ جمعہ 2 مارچ 2001ء) اب میں بتاتا ہوں کہ ہم نے جو اقدامات کئے ہیں وہ یہ ہیں کہ امراء کو یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ذیلی تنظیموں خصوصاً انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ سے ضرور مدد لیں اور رشتہ ناطہ کے شعبہ کی فائلیں بنائیں، شادی کے قابل تمام لڑکوں اور لڑکیوں کے مکمل کوائف اکٹھے کریں۔اگر اپنے طور پر لوگوں کے کوائف بھیجوانے کا انتظار کرتے رہیں گے تو اکثر لوگوں میں یہ خرابی پائی جاتی ہے کہ لڑکوں کے کوائف تو نہیں بھیجتے ، وہاں تو اپنی مرضی کرتے ہیں زبر دستی۔اور لڑکی کے بھیج دیتے ہیں۔یعنی لڑکوں کی شادی کرانے کے وہ ذمہ دار اور لڑکیوں کی شادی کرانے کی جماعت ذمہ دار۔یہ تو تِلْكَ إِذا قِسْمَةٌ ضِيزى يه تونا مناسب تقسيم - ر ہے۔خدا کا خوف کریں لڑکیوں کے کوائف جہاں بھیجتے ہیں لڑکوں کے بھی کوائف بھیجیں اور دونوں کے متعلق اگر جماعت بیک وقت غور کرے تو بہت بہتر رشتے تجویز کر سکتی ہے"۔(الفضل انٹر نیشنل 16اپریل 2011ء)