سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 461
461 ہے خدا تعالی سے تعلق کے نتیجے میں انسان دائمی بقا حاصل کر سکتا۔(خطاب سالانہ اجتماع مجلس انصار الله یو کے 22 مارچ 1997ء بمقام اسلام آباد تلفورڈ) " حضور انور نے انصار کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور تعلق باللہ پر زور دیا کہ خدا تعالی سے تعلق کے نتیجہ میں انسان دائمی بقا حاصل کر سکتا ہے۔حضور نے فرمایا کہ دنیا بڑی تیزی سے ہلاکتوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔آج صرف جماعت احمدیہ ہی خدا کی وہ آخری جماعت ہے جس کے ساتھ اس دنیا کی بقا وابستہ ہے اور جماعت کی بقا اس کے افراد کے ساتھ وابستہ ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہر فر د جماعت اللہ تعالی کے ساتھ سچا اور حقیقی تعلق قائم کرے کیونکہ وہی ایک ذات ہے جو ابدی اور باقی رہنے والی ہے اور جسے کبھی فنا نہیں۔اس سے تعلق کے نتیجہ میں آپ ہمیشہ کی زندگی پا جائیں گے اور اس بات کے اہل ہوں گے دوسروں کو زندگی بخش سکیں۔(الفضل انٹر نیشنل 14اپریل 1997 ء)