سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 352
352 میرے خاوند نے اس نیک بھائی کی جائیداد ضائع کی اور سات دفعہ اس نے پاک کمائی میں سے آدھا کر کے میرے سپرد کر دیا کہ لوتم تکلیف میں نہ رہو۔یہ ذکر سن کر حضرت عمر کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور آپ نے صاد فر ما دیا کہ ہاں تم ٹھیک کرتی ہو۔اس بھائی کا حق ہے کہ اس کی حمد کے گیت گائے جائیں۔پس بہن بھائی کا جو اصل تعلق ہے وہ تو یہ ہے کہ انسان اپنی بہنوں کی خاطر کوشش کرے۔اگر ویسا نہیں بن سکتا جیسا وہ بھائی تھا تو کچھ نہ کچھ تو بہنوں کی رعایت رکھے۔کجا یہ کہ ان کے مال کھا کر بیٹھا ہو اور اس کی اولا د نازوں کے ساتھ پل رہی ہو اور بہن کے بے چارے بچے بھوکے مر رہے ہوں تو تنبل کے مضمون کو آپ جتنا سمجھیں گے اتنا ہی آپ بہتر انسان بنتے چلے جائیں گے۔تبتل سب سے پہلے نیتوں میں ہوتا ہے۔جب نیتوں کے تبتل میں دنیا کی کوئی قیمت آپ کے سامنے نہیں رہے گی تو پھر سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ آپ کسی کا حق ماریں اور اس کے بعد پھر لازماً خدا بھی آپ سے محبت کرے گا اور بنی نوع انسان بھی ضرور آپ سے محبت کریں گے۔یہ وہ مضمون ہے جس کو سمجھنے کے بعد میں امید رکھتا ہوں کہ اگر جماعت عمل کرے تو انشاء اللہ تعالیٰ اس کے لئے ترقیات کی بہت راہیں کھلیں گی اور ہمارا معاشرہ ایک انتہائی حسین اور جاذب نظر معاشرہ بن جائے گا جس کی کوئی اور مثال دنیا میں دکھائی نہیں دے گی۔" (خطبات طاہر جلد 12 صفحہ 805-821) پاکستان میں ذیلی تنظیموں کے اجتماعات پر پابندی کی وجہ سے پیدا ہونے والے درد کا فیض ساری دنیا میں عام ہو رہا ہے (خطبہ جمعہ 29 اکتوبر 1993ء) " انصاراللہ کل سے جو اجتماعات شروع ہیں وہ مجلس انصار اللہ ضلع راولپنڈی کا اجتماع ہے جو 28 را کتوبر سے شروع ہوا ہے اور آج ختم ہوگا۔انصار اللہ سٹوٹ گارڈ جرمنی ریجن کا اجتماع ہے جو 30 /اکتوبر کو ہورہا ہے۔جماعت احمدیہ پین کا نواں جلسہ سالانہ آج شروع ہو رہا ہے کل 30 اکتوبر تک جاری رہے گا۔لجنہ اماءاللہ بنگلہ دیش کا سالانہ اجتماع 31 اکتوبر کو منعقد ہو گا۔لجنہ اماء اللہ ساؤتھ افریقہ کا آٹھواں سالانہ اجتماع 31 اکتوبر کو ہو رہا ہے۔ہندوستان کے جنوبی صوبوں تامل ناڈو ، آندھرا پر دیش ، کیرالہ اور کرناٹک کی ساؤتھ ریجنل سالانہ کانفرنس 31 اکتوبر سے یکم نومبر تک منعقد ہوگی۔خدام الاحمدیہ پاکستان کا سالانہ اجتماع جو 21 تا 23 اکتوبر ہونا تھا جس کی حسب توقع اجازت نہیں