سبیل الرّشاد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 51 of 507

سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 51

51 ہے اس لئے اگر سات سو کی ضرورت ہے تو ہمیں ہزار پر تسلی پانی چاہئے۔لہذا انتظامیہ یہ کوشش کرے کہ ہزار بیرونی کارکنان کی فہرستیں مکمل ہو چکی ہوں اور ان کے کام بھی معین ہو چکے ہوں۔۔۔۔۔۔انصار اللہ ایسی کمیٹیاں بنائے جور بوہ میں گلی محلوں کی صفائی کا جائزہ لیں۔۔۔۔میں یہ کہنا بھول گیا تھا کہ صحنوں اور گلیوں کی صفائی کا پہلے انتظام کیا جائے۔ان دونوں کو میں بریکٹ کر رہا ہوں کیونکہ بعض دفعہ محن کی صفائی کا مطلب ہوتا ہے گلیوں کا گند اور گلیوں کی صفائی کا مطلب ہے کہ گھر میں گند پڑار ہے۔یہ دونوں چیزیں نہیں ہونی چاہئیں۔دونوں ایک بیک وقت پیش نظر ر کھ کر اپنا لائحہ عمل تجویز کریں۔صحنوں کا گند گلیوں کا گند نہیں بننا چاہئے۔اور گلیاں اس لئے نہیں صاف ہونی چاہئیں۔کہ آپ کے صحن گندے رہتے ہیں۔دونوں چیزیں بیک وقت صاف کرنے کے لئے آپ کو صرف اپنے ذرائع پر انحصار نہیں کرنا بلکہ انتظامیہ کو لازماً اس میں آپ سے تعاون کرنا ہوگا۔خدام الاحمدیہ، انصار اللہ ، صدران محلہ کی کمیٹیاں بنیں اور ان باتوں کا خیال کریں کہ وہ لوگ جو گند باہر پھینکیں گے انہیں کیا کرنا چاہئے اور اس گند کو وقت پر وہاں سے دور کرنے کے لئے کیا انتظام ہونا چاہئے۔وہ گندی نالیاں جن میں اندھیرے میں مسافروں کے پاؤں پڑ جاتے ہیں اور ان کے کپڑے گندے ہو جاتے ہیں ان کے لئے کیا صورت بنانی چاہئے۔کوئی راہ گزر بھی ایسی نہیں ہونی چاہئے جہاں مسافر کے لئے کوئی خطرہ ہو۔اِمَامَةَ الا ذی ایمان کا ایک حصہ ہے۔" خطبات طاہر جلد 2 صفحہ 562-566)