سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 453
453 بھی کہا ہے کہ اس امارت کا تعلق ایک چھوٹے سے معمولی افسر کے حکم سے بھی ہو جو کسی خاص معین کام پر مامور کیا گیا ہے۔اگر اس کی نافرمانی کرو گے تو یاد رکھو یہ سلسلہ آخر خدا تک پہنچے گا۔اور جہاں تک اس شخص کی ذات کا تعلق ہے اس سمجھنا چاہئے کہ بڑے بڑے لوگ جو میرے سامنے جھک رہے ہیں اس میں میری تو کوئی بڑائی نہیں ، میری تو کوئی بھی حیثیت نہیں ، خدا کی خاطر میری طرف جھک رہے ہیں۔پس اسے مزید خدا کے حضور جھکنا چاہئے۔اور پھر نا فرمانی کی کوئی پرواہ نہیں کرنی چاہئے۔" الفضل انٹر نیشنل 9 اگست 1996 ء )