سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 26
26 سپین پر ہی اپنی ساری قو تیں اور روپیہ صرف کر دیں تب بھی ہماری ضروریات پوری نہیں ہوتیں اس لئے اپنے دماغ سے یہ بات کلیہ نکال دیں کہ کسی جگہ مبلغ بھیج دیا اور ہماری ذمہ داری پوری ہوگئی ہرگز پوری نہیں ہوئی مبلغ تو ایک جرنیل کے طور پر جاتا ہے جس نے وہاں جائزہ لینا ہے اور مختلف امور میں راہنمائی کرنی ہے اس ملک میں بسنے والے احمدیوں کی جہاں تک تبلیغ کا تعلق ہے یہ ہر احمدی کا کام ہے اور ہر احمدی کو اس میں حصہ لینا پڑے گا۔فوجیں صرف جرنیلوں سے تو سر نہیں ہوا کرتیں۔ایک جگہ جرنیل بھیج دو لیکن کوئی فوج اس کو مہیا نہ کرو گولہ بارود مہیا نہ کرو کوئی Infantry مہیا نہ کرو اور کہو کہ اکیلے جاؤ اور فتح کر لو یہ کس طرح ہو سکتا ہے؟ دنیا میں تو اس کا سوال نہیں پیدا ہوتا مذ ہب کے معاملات میں بھی ایسے نہیں ہوا کرتا۔جب موسیٰ علیہ السلام سے ان کی فوج نے یہ کہا تھا کہ جا تو اور تیرا خدا لڑ وہم یہاں بیٹھ رہتے ہیں۔تو خدا نے کیا جواب دیا تھا ؟ وہ چاہتا تو اکیلے موسیٰ کے ہاتھ پر بھی سارے علاقے کو فتح کر سکتا تھا۔لیکن خدا نے انہیں کہا اچھا! اب بیٹھ رہو بیٹھے رہنے والی قوموں کو میری نصرت نہیں ملے گی تو موسی سے بڑھ کر بھی آپ کوئی مبلغ پیدا کر سکتے ہیں؟ یہ وہ جرنیل تھا جسے خدا نے خود اپنی آنکھوں کے سامنے تیار کیا تھا۔جو پیدائش سے بھی پہلے اللہ کے پیار کی نظر میں تھا۔وہ جو اللہ کے حکم سے لہروں پر ایک صندوق میں تیرتارہا۔اور لہروں کو توفیق نہ ملی اس کو غرق کرنے کی وہ جس کے مقابل پر جب اس دنیا کا سب سے بڑا جبار بادشاہ آیا تو انہیں لہروں میں وہ غرق ہو گیا اور اس کو کوئی چیز بچ نہ سکی جب اس کی قوم نے کہا کہ جا تو اور تیرا خدا کیلے لڑتے پھر واللہ کی تقدیر نے کہا نہیں فتح تمہارے مقدر میں نہیں ہے اس کیلئے تمہیں انتظار کرنا پڑے گا جب تک تم میرے اس جرنیل کی آواز پر لبیک کہنے کیلئے تیار نہیں ہوتے تمہارے مقدر میں کوئی فتح نہیں لکھی جائے گی۔چنانچہ وہ چالیس سال تک بھٹکتے رہے اور انکے ساتھ خدا کا یہ بندہ۔موسیٰ بھی ویرانوں میں بھٹکتا رہا۔پس خدا کی تقدیر کو چھوڑ کر آپ کس طرح ملکوں کو فتح کر سکتے ہیں ؟ ایک جرنیل مہیا کر دینا اور کہنا کہ اب تم اکیلے لڑو اور ہم بیٹھ رہتے ہیں۔یہ نہیں ہو سکتا سارے احمدیوں کو اپنی ساری طاقتیں استعمال کرنی پڑیں گی۔اور صرف سپین میں نہیں بلکہ ہر ملک میں وسیع پیمانے پر آپ کو اپنی ساری طاقتوں کو اسلام کے لئے جھونکنا پڑے گا۔سپین کے لئے وقف عارضی کی تحریک چنانچہ پین کے متعلق تو میں نے یورپ میں یہ تحریک کی کہ ہمارے جتنے احمدی نوجوان ہیں وہ فوری طور پر سپینش زبان سیکھنا شروع کریں جو ریٹائر ہو رہے ہیں وہ وقف عارضی میں اپنے نام لکھا ئیں۔یعنی سال بہ سال ریٹائر منٹ کے بعد کا جو وقف ہوتا ہے وقف عارضی سے کچھ مختلف نوعیت کا اس میں اپنے نام پیش کریں اور بتائیں کہ ہم اپنے خرچ پر کتنا عرصہ پین جا کر تبلیغ اسلام کر سکتے ہیں اور جو نام لکھا ئیں وہ ابھی سے