سبیل الرّشاد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 269 of 507

سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 269

269 $1993 نمازوں کی حفاظت پر تمام تنظیمیں اپنے اپنے ہاں نگران ہوں اور بیدار ہوں (خطبہ جمعہ 23 اپریل 1993ء) "نماز کی حفاظت سب سے بڑی اور اہم نصیحت ہے جو میں آپ کو کر سکتا ہوں۔مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان ہو یا تمام دنیا کی مجالس خدام الاحمدیہ ہوں، مجالس انصار اللہ ہوں، لجنہ اماءاللہ ہوں یا جماعت کا نظام، وہ سارے اس وقت میرے مخاطب ہیں اور اس تربیتی کلاس کو سامنے رکھ کر اس سے استفادہ کرتے ہوئے میں سب کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سب سے زیادہ زور نمازوں کی حفاظت پر دیں، سب تنظیمیں اپنے اپنے ہاں نگران ہوں اور بیدار ہوں۔نماز کی حفاظت کا تعلق ذیلی تنظیموں کے ساتھ حفظوا میں ایک اور پیغام بھی ہے یہ اجتماعی حکم ہے اور حفظوا کا مطلب ہے ایک دوسرے کی بھی حفاظت کر و صرف اپنی نماز کی حفاظت نہ کرو اور اپنی نماز سے حفاظت طلب نہ کرو بلکہ بحیثیت جماعت تم ایک دوسرے کی نماز کے معاملے میں حفاظت کرو۔یہ وہ مضمون ہے جس کا براہ راست تعلق تنظیموں کے ساتھ بھی ہے اور انفرادی طور پر بھی ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ اپنے ہمسائے کی ، اپنے اردگرد، اپنے ماحول کی حفاظت کر۔۔۔۔تنظیمیں نماز بارے خطبات کی آڈیو یا ویڈیو کیسٹس مساجد میں سنائیں بچہ پس اس پہلو سے ایک نماز کے تعلق میں میں ایک اور بات کہنی چاہتا ہوں کہ نماز کی نصیحت بھی کریں اور جن کو آپ نصیحت کرتے ہیں اُن پر زیادہ اثر پیدا کرنے کے لئے کوشش کریں کہ خلیفہ وقت کی براه راست آواز میں ہی یہ نصیحتیں اُن کو پہنچیں۔اس سلسلے میں جو نمازوں پر خطبات دیئے گئے ہیں مختلف وقتوں میں اگر اُن کی آڈیو یا وڈیو کیسٹس حاصل کر کے تنظیموں کے ذریعے انتظام ہو کہ محض مسجد میں ہی اُن کو بلا کر نہ سنائی جائیں بلکہ کوشش کی جائے کہ مختلف ایسا گھروں میں انتظام ہو اور اُن کے سپرد یہ کام ہو کہ اپنے ماحول میں رہنے والے احمدیوں کو وہاں بلائیں اور اُن کو وہ دکھا دیں۔اگر سلیقے اور ترتیب کے ساتھ یہ کام ہو اور یہ تسلی ہو جائے کہ جماعت کی بھاری اکثریت ایک دفعہ خود خلیفہ وقت کی آواز میں نماز کی اہمیت کے متعلق خطبات کو سنتی ہے، اُن نصیحتوں سے واقف ہوتی ہے تو وہ دیکھیں گے کہ انشاء اللہ تعالیٰ اُس کا ایک بہت نمایاں اثر ہوگا