سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 125
125 اپنے سر آپ کے احسان کے سامنے جھکاتے ہوئے آپ کا مقدس ذکر کیا کریں گی اور آپ کی نیکیوں کو ہمیشہ زندہ رکھیں گی۔اسی طرح سلسلہ بہ سلسلہ صدی به صدی ہر جوڑ پر خدا تعالیٰ ایسے انتظام کرتا رہے گا کہ جماعت کے ولولے تازہ ہو جائیں ، جماعت کے عزم بڑھ جائیں پہلے سے بھی زیادہ بڑھ جائیں، نئے حوصلے بلند ہوں اور وہ امانت جو خدا تعالیٰ نے ہمارے سپرد کی ہے اُس کو ہم آدھے راہ میں اپنی غفلتوں کے ساتھ پھر ضائع نہ کر دیں۔اللہ کرے کہ ہم اس شان سے اور اس عجز کی شان کے ساتھ اس تو کل سے اور اس تو کل کی شان کے ساتھ اس دعا سے اور اس دعا کی شان کے ساتھ انگلی صدی میں داخل ہوں کہ ہمارا ہر قدم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی راہوں پر آگے بڑھتار ہے اور ایک قدم بھی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی راہوں سے ہٹ کر آگے نہ بڑھے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین۔" ( خطبات طاہر جلد 8 صفحہ 176-178 ) انصار سمیت دیگر تنظیموں نے امریکہ میں مساجد کی تعمیر میں خوب قربانی کی ہے (خطبہ جمعہ 7 جولائی 1989ء) ایک آخری بات جو اپیل کے متعلق میں کہنی چاہتا تھا وہ مسجد واشنگٹن کے لئے اپیل کرنی ہے۔مسجد واشنگٹن مرکزی ہونے کی حیثیت سے سب سے زیادہ امریکہ کی جماعت کے لئے لائق توجہ ہونی چاہئے۔اب تک جو صورتحال ہے بعض دوسری جگہ مثلاً پورٹ لینڈ میں ، لاس اینجلس میں مساجد بڑی اچھی اچھی بن چکی ہیں لیکن ابھی تک واشنگٹن میں کوئی مسجد نہیں بنی۔پھر بہت سے مراکز قائم کئے گئے ہیں گھر خرید کر اور زمینیں خرید کر جن میں عمارتیں موجود تھیں اور ان کو مساجد میں تبدیل کیا گیا ہے۔اس دفعہ جب میں امریکہ میں داخل ہوا تھا تو Rochester میں ایک ایسا ہی گھر تھا جو خریدا گیا اور بہت ہی اچھی جگہ پر خوبصورت گھر ہے جس کے ایک حصے کو مستورات کے لئے مسجد میں تبدیل کیا گیا ہے ایک حصے کو مردوں کے لئے مسجد میں تبدیلی کیا گیا ہے۔اس قسم کی بہت سی مساجد امریکہ میں موجود ہے لیکن واشنگٹن میں جو پہلا مشن تھا ( اور بہت پرانی بات ہے) جب وہ مشن بنایا گیا تھا، بہت تھوڑی ضرورت کے پیش نظر بنایا گیا تھا وہ وہیں تک محدود ہے اور اس کے بعد کوئی مسجد اور نہیں بنی۔یہ Newjercy اور New York ہے وہاں اللہ کے فضل سے بن گئی ہے۔آتی دفعہ شمالی نیو جرسی میں بھی ان کا مرکز میں نے دیکھا ، خدام نے بڑی محنت کر کے اور انصار نے بھی لجنہ نے بھی بڑا خوبصورت بنا دیا ہے اس عمارت کو اور وہاں بھی جماعت کا مرکز قائم ہو گیا ہے۔تو واشنگٹن میں ضرورت ہے کیونکہ آپ سب امریکہ سے وہاں اکٹھے ہوتے ہیں اپنے سالانہ