سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 54
سبیل الرشاد جلد دوم 54 اللہ تعالیٰ کی نصرت نازل ہونے کا۔ہم یہ دیکھتے ہیں کہ اس میدان میں اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں اور غیر محد ودفضل نازل ہور ہے ہیں۔ایسے ایسے رنگ میں وہ ہماری مدد کو آتا ہے۔کہ انسان کی عقل حیران رہ جاتی ہے۔اور اس کا دل اپنے رب کی حمد سے معمور ہو جاتا ہے۔اگر میں صرف اپنی ذات سے تعلق رکھنے والی یعنی جو کسی نہ کسی رنگ میں مجھ سے تعلق رکھتی ہیں ، نصرتیں بیان کرنے لگوں تو سمندر کا پانی اگر سیا ہی ہو تو وہ بھی خشک ہو جائے۔اور ان نصرتوں اور ان فضلوں کو میں بیان نہیں کر سکوں گا۔میں بعض مثالیں دے دیتا ہوں تا کہ دوست یہ سمجھنے کے قابل ہو جا ئیں کہ اس وقت میرا مدعا کیا ہے۔ایک احمدی بہن کی دولڑکیاں ہی تھیں۔ابھی کوئی لڑکا پیدا نہیں ہوا تھا۔وہ اپنے رب سے دعائیں کر رہی تھی کہ اے خدا ہمیں ایک لڑکا دے۔ہر احمدی ماں اور باپ یہ دعا خاص کرتے ہیں کہ وہ نیک ہو۔وہ خادم دین ہو۔وہ تیرے انصار میں سے ہو۔شیطان کے شر سے محفوظ رہنے والا ہو۔وغیرہ وغیرہ ایک رات (۷ جون ۱۹۶۶ ء ) میں اس نے خواب میں دیکھا کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ خواب میں تشریف لائے ہیں اور اس بہن نے انہیں کہا کہ میری خواہش ہے کہ میرے اولا دنرینہ ہو۔حضور دعا کریں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسے کہا کہ گومیں بھی دعا کروں گا لیکن تم میاں ناصر احمد کو دعا کے لئے لکھو۔چنانچہ اگلے دن صبح اٹھ کر اس نے مجھے خط لکھا کہ میں نے یہ خواب دیکھی ہے۔آپ میرے لئے دعا کریں۔تو وہ بھی دعا کرتی رہیں۔اور ان کا خاوند بھی دعا کر رہا ہوگا۔اور اس کے عزیز بھی کرتے رہے ہوں گے اور جن کو اس نے کہا۔اور میں نے بھی اس کے لئے دعائیں کیں۔چند روز ہوئے اس کے خاوند کا مجھے یہ خط ملا۔اور یہ تاریخ اس دوسرے خط سے ہی میرے ذہن میں حاضر ہوئی۔کیونکہ سینکڑوں خطوط میں روزانہ پڑھتا ہوں دعائیں بھی کرتا ہوں۔لیکن سارے خطوط ذہن میں محفوظ تو نہیں رہتے۔بھول جاتا ہے انسان۔میں بھی بھولا ہوا تھا۔تو اس کے خاوند نے چند روز ہوئے لکھا کہ اس طرح میری بیوی نے خواب دیکھی تھی اور صبح اٹھ کر اس نے آپ کو دعا کے لئے لکھا تھا۔اب آپ خوش ہوں گے۔یہ سن کر کہ اس کے بعد پہلا بچہ جو ہمارے ہاں ہوا ہے وہ لڑکا ہی ہے۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کو صحت والی زندگی دے اور یہ عام دعائیں جو انسان کرتا ہے اپنے بچوں کے لئے وہ لکھی ہوئی تھیں۔ایک خط افریقہ سے آیا۔ہمارے ایک مقامی احمدی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میرے ہاں چھ لڑکیاں ہیں اور اولا دنرینہ کوئی نہیں، عمر کافی ہو گئی ہے۔آپ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں لڑکا بھی عطا کرے