سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 492 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 492

22 بلکہ ہر ایک یہ کہے کہ مرکز کے پورا وقت کام کرنے والے مربی جتنا کام کرتے ہیں ہم ان سے زیادہ کام کریں گے۔ان سے آگے بڑھ جائیں گے یہ زیادہ استحقاق رکھتے ہیں خدا تعالیٰ سے بہتر انعامات پانے کا۔ہم پائیں گے۔ان سے آگے بڑھیں گے یہ نہیں کہ وہ یہ انعامات نہ پائیں وہ بھی پائیں لیکن ہم ان سے زیادہ پائیں گے ہر ایک کے اندر یہ روح ہونی چاہئے اور صرف اس نسل میں نہیں کیونکہ ہمارا کام اس نسل کے کام پر ختم نہیں ہو جاتا۔یہی روح مسابقت انگلی نسل کے اندر پیدا کرنی چاہئے اور اس کو قائم رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے جس کے لئے خدام الاحمدیہ، انصار اللہ، اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماءاللہ اور ناصرات الاحمدیہ کو قائم کیا گیا ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ فرمایا۔میں جو کہتا ہوں کہ جنت کی طرف روح مسابقت کے ساتھ تیز قدم اٹھاتے ہوئے بڑھتے چلے جاؤ اس سے کیا مراد ہے؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلِكُلّ وَجْهَةٌ هُوَ مُوَلَّيْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ (البقرہ:149 ) کہ ہر ایک شخص یا قوم کا ایک مطمع نظر ہوتا ہے تم خیرات کے تعلق میں روح مسابقت کو اپنا مطمع نظر بناؤ اور یہاں الْخَيْرَاتِ کے ایک معنی احکام قرآن ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ایک دوسری جگہ فرمایا۔وَقِيلَ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا مَاذَا أَنْزَلَ رَبُّكُمْ قَالُوا خَيْرًا (النحل : 31) کہ قرآن کریم کے احکام خیر ہیں یہ ایک لفظ میں قرآن کریم کی تعریف بیان کی گئی ہے یعنی ان میں بھلائی ہی بھلائی ہے۔" خطابات ناصر جلد اول صفحہ 245-246) ذیلی تنظیمیں جس ماحول کے لئے اپنے رسالے شائع کرتی ہیں اس ماحول میں ان کا پہنچنا ضروری ہے حضور نے جلسہ سالانہ 1968ء کے دوسرے روز 27 دسمبر کے خطاب میں فرمایا۔" پھر ہمارے رسالے ہیں یعنی الفرقان ہے ریویو آف ریجنز ہے۔تحریک جدید کا رسالہ ہے انصار اللہ ہے خدام الاحمدیہ کا رسالہ ہے لجنہ اماءاللہ کا رسالہ ہے بچوں کا رسالہ ہے جس جس ماحول کے لئے یہ رسالے شائع کئے جاتے ہیں اس ماحول میں ان کا پہنچنا ضروری ہے۔اگر یہ نہیں پہنچیں گے تو ہمارا دعویٰ ایک خیال اور ایک غیر حقیقی اعلان ہوگا۔اس کے پیچھے روح نہیں ہوگی۔ایک مُردہ اور بے روح جسم ہوگا۔آپ اسے ایسا نہ بنا ئیں۔" (خطابات ناصر جلد اول صفحہ 296)