سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 158 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 158

158 سبیل الرشاد جلد دوم کوشش سے اپنے کھیت میں ہل چلاتا ہے۔بڑی کوشش سے زمین کو ہموار کرتا ہے ، اچھا بیج مہیا کرتا ہے اور اس میں بوتا ہے پھر اس کو پوری کھا د دیتا ہے۔اب بھی بہت سے کنوئیں بیلوں سے چلنے والے موجود ہیں اور عام طور پر گرمیوں میں بھی اور سردیوں میں بھی زمیندار راتوں کو بھی جاگتا ہے اور کھیت کو پانی دیتا ہے۔آج کل گندم کا جو بیج بویا جاتا ہے اس کو پانچ چھ پانیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔زمیندار وقت پر پہلا پانی دیتا ہے پھر فلائی کرتا ہے پھر وقت پر دوسرا پانی دیتا ہے اور فلائی کرتا ہے پھر وقت پر تیسرا پانی دیتا ہے پھر نلا ئی کرتا ہے پھر وقت پر چوتھا پانی دیتا ہے اور فلائی کرتا ہے پھر وہ بیمار ہو جاتا ہے اور پانچواں پانی نہیں دے سکتا۔تو دیکھو اس نے ایک تدبیر کی۔کوشش کی۔مجاہدہ کیا لیکن چونکہ وہ تدبیر کوشش اور مجاہدہ اپنے کمال کو نہیں پہنچا اس لئے نتیجہ یہ ہو گا کہ اس کی گندم جل جائے گی۔خشک ہو جائے گی۔بالیوں میں دانہ نہیں پڑے گا۔لیکن جب اللہ تعالیٰ اپنے بندے پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیوض اور برکات کے نتیجہ میں رحم کرنا چاہتا ہے۔اور اس سے محبت اور پیار کا سلوک کرنا چاہتا ہے تو جس وقت پانچویں پانی کا وقت آتا ہے تو وہ بادلوں کو کہتا ہے میرے اس بندہ نے خلوص نیت کے ساتھ اور اس ارادہ کے ساتھ کہ میں اس کو جو دولت دوں گا اُسے وہ میری راہ میں خرچ کرے گا یہ کھیت اُگائے تھے ، اُس نے اپنی طرف سے بڑی کوشش کی تھی اور اس کی کوشش مثلا نوے تک پہنچ گئی تھی لیکن اب وہ مجبور ہو گیا ہے اور مزید کوشش نہیں کر سکتا۔جس کے نتیجہ میں کامل نا کامی کا اسے سامنا ہوگا۔کیونکہ تد بیر مکمل ہو تو کامیابی ہوتی ہے اگر گندم کو آخری دو پانی نہ ملیں تو پوری کی پوری ناکامی ہو جائے گی۔یہ نہیں کہ زمیندار کو 2/3 گندم مل جائے گی بلکہ اسے ایک دانہ بھی نہیں ملے گا کیونکہ دانے پڑنے سے پہلے ہی سارے پودے خشک ہو گئے۔اللہ تعالیٰ بادلوں کو کہتا ہے کہ جاؤ اور میرے اس بندہ کے کھیتوں پر بارش برساؤ کیونکہ میں اس کی تدبیر کو اپنی رحیمیت کے جلوہ سے مکمل کرنا چاہتا ہوں تا اسے ثواب ملے۔یہ محض فلسفہ نہیں بلکہ دو سال ہوئے مشرقی افریقہ میں ہماری ایک چھوٹی سی دیہاتی جماعت ہے انہوں نے حکومت سے کچھ زمین حاصل کی۔اس علاقہ میں بہت سارے بنجر علاقے پڑے ہیں اور غالباً حکومت بنجر زمینیں ایسے لوگوں کو کنٹریکٹ (Contract) یالینز پر دے دیتی ہے جو انہیں آباد کرنا چاہیں۔بہر حال ہماری اس جماعت کے افراد نے کچھ بنجر زمین حکومت سے حاصل کی۔اور اس کے حصول میں بڑی محنت کی۔پھر بڑی محنت سے جھاڑیاں اور درخت کاٹے اور اسے کاشت کے قابل بنایا اس کے بعد انہوں نے بڑی محنت کی اور فصل بونے کے لئے زمین تیار کی۔پھر انہوں نے نئی امریکن مکئی کے بیج حاصل کئے یہ کئی بڑی موٹی ہوتی ہے اور چھلی (بھٹہ) میں دانے پر دانہ چڑھا ہوا ہوتا ہے۔پنجابی میں ایک محاورہ ہے ” جب پڑ