سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 107 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 107

107 سبیل الرشاد جلد دوم ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے اور خُدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر تو حید کو دوبارہ دنیا میں قائم کیا۔۔۔ساتواں ہزار ہدایت کا ہے جس میں ہم موجود ہیں چونکہ یہ آخری ہزار ہے اس لئے ضرور تھا کہ امام الزمان اس کے سر پر پیدا ہوا اور اس کے بعد کوئی امام نہیں اور نہ کوئی مسیح مگر وہ جو اس کے لئے بطور ظن کے ہو کیونکہ اس ہزار میں آب دُنیا کی عمر کا خاتمہ ہے جس پر تمام نبیوں نے شہادت دی ہے اور یہ امام جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے مسیح موعود کہلاتا ہے۔وہ مجد دصدی بھی ہے اور مجد دالف آخر بھی۔“ پس اس آخری ہزار کے سر پر امام الزمان حضرت مسیح موعود علیہ السلام پیدا ہوئے اور اس کے بعد کوئی امام نہیں اور نہ کوئی مسیح مگر وہ جو اس کے لئے بطور ظل کے ہو، چونکہ اس ہزار میں دُنیا کی عمر کا خاتمہ ہے جس پر تمام نبیوں نے شہادت دی ہے۔آپ نے کہا کہ یہ صرف میرا دعوی نہیں ، ہر نبی اس بات پر شہادت دیتا ہے اور یہ امام جو خدا تعالیٰ کی طرف سے مسیح موعود کہلاتا ہے وہ مجد دصدی بھی ہے اور مجدد الف آخر بھی۔پورے ہزار سال کا مجد د ہے۔اس واسطے کوئی شخص یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ پندرھویں صدی کے سر پر مجد دنہیں ہوگا یا سولہویں صدی کے سر پر کوئی مجد دنہیں ہو گا لیکن جو شخص یہ کہتا ہے کہ پندرھویں، سولہویں ، سترھویں یا اٹھارھویں صدی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علاوہ کوئی اور مجد د ہوگا وہ غلط کہتا ہے اور حضرت مسیح موعود کو جھٹلاتا ہے۔وہ آپ کی جماعت کی طرف منسوب نہیں ہو سکتا۔اب یہ ایک سلسلہ مجد دین ہے جس کے متعلق آیت استخلاف میں گما کا لفظ اشارہ کر رہا ہے۔جن چودہ خلفاء کی تحدید اور تعیین اُمتِ موسویہ میں کی گئی تھی جن کے سر پر حضرت موسیٰ“ تھے اور جن کے بعد آپ کے تیرہ خلفاء - اس مشابہت کے نتیجہ میں ایک سلسلہ چودہ خلفاء کا پیدا ہونا ضروری تھا جس کے سر پر ہمارے افضل الرسل ، خاتم النبيين محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور جس کے آخر میں مسیح موعود علیہ السلام ہیں۔اور اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذات پر یہ سلسلہ مجد دین ( جس کا مذکورہ حدیث میں ذکر ہے ) جس کی تعداد چودہ تھی اور جس سلسلہ کے مجد داعظم اور آخری خلیفہ کے درمیان بارہ خلفاء تھے وہ سلسلۂ خلافت تو ختم ہو گیا۔اس وجہ سے بھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صرف ایک صدی کے مجد د کی حیثیت میں نہیں بلکہ دنیا کی زندگی کے آخری ایک ہزار سال کے مجد د ہونے کی حیثیت میں مبعوث ہوئے۔اس سلسلہ میں آنے والی ہر صدی کے سر پر سوائے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کوئی مجد د پیدا نہیں ہو گا۔آپ ہی لیکچر سیالکوٹ صفحه ۶ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۰۸