سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 542
72 $ 1980 انصار دینی کتب کی خرید کے لئے کلب بنا ئیں اور گھروں میں فیملی کلاسز جاری کریں حضرت خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ 7 مارچ1980ء میں فرمایا۔وہ کتب جو ہماری جان ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب پڑھ کے اگر ہم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نور حاصل نہیں کرنا تو زندہ رہ کے کیا کرنا ہے۔میں نے کہا کلب (Club) بناؤ۔خدام اپنی بنائیں۔انصار اپنی بنائیں، لجنہ اپنی اور پہلا مرحلہ یہ ہے ( پہلے جو میں نے بات کی تھی اور سوچا اب اس سے کچھ زائد بات کرنے لگا ہوں) کہ ہر گھر میں دو آدمی میاں بیوی ہیں ابھی بچہ نہیں پیدا ہوا یا آٹھ دس آدمی ہیں اور ان کے Dependents ہیں بچے بڑے ہو گئے ہیں۔پہلا مرحلہ یہ ہے کہ ہر گھر میں ایک نسخہ تفسیر صغیر کا ہو یا اگر کوئی انگریزی کے شوقین ہیں تو جو انگریزی ترجمہ قرآن کے فٹ نوٹ ہیں ان میں تفسیر صغیر کو Follow کیا ہے بلکہ اپنی شروع خلافت میں بعض مضامین پر میں نے روشنی ڈالی تو ملک غلام فرید صاحب نے ان کو بھی انگریزی کے فٹ نوٹس میں لے لیا۔یہ مرضی ہے گھر والے کی کہ وہ تغییر صغیر رکھتا ہے یا تفسیر صغیر کی طرح کے ہی جو نیچے نوٹ والا ہمارا انگریزی ترجمہ اور نوٹ ہیں وہ اپنے گھر میں رکھتا ہے۔اور دوسرا مرحلہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر کی جو پانچ جلدیں چھپ چکی ہیں وہ اس سال کے اندراندر ہر گھر میں آجائیں۔اس کے لئے میں نے ایک تجویز سوچی۔میں نے کہا نا کہ ایک ہماری مشکل یہ ہے کہ اتنے پیسے نہیں۔مثلاً ایک خاندان ہے وہ ڈیڑھ سوروپیہ کما رہا ہے ڈیڑھ سو سے زیادہ ان کی قیمتیں بن جاتی ہیں وہ کیسے یکدم خرید لے گا تو عقل سے ہم نے کام لینا ہے۔میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ میں سے کوئی بھی بد دیانت نہ ثابت ہو اور آپ کو یہ غیرت ہونی چاہئیکہ آپ میں سے کوئی بددیانت نہ ثابت ہو۔اگر آپ دیانت دار ہیں تو ہمیں ایک لحظہ کے لئے بھی آپ کو کتاب پکڑانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں محسوس ہوتی۔یہ کلب جو میں نے بتائی ہے آپ سوچ کے بنالیں گے سارے کے سارے اس کلب کے ممبر ہونے چاہئیں۔بے شک اپنے چندے اپنی آمد کے لحاظ سے تھوڑے یا بہت کریں مثلاً دوروپے مہینہ کریں، تین روپے مہینہ کریں ، پانچ روپے مہینہ کریں، دس روپے مہینہ کریں۔باقاعدگی سے ہر شخص پہنچائے ، جگہ پہنچانے کی وہ ہو جہاں اسے زیادہ تکلیف نہ ہو۔دس میل دور وپے خرچ کر کے دوروپے نہ پہنچائے بلکہ ایک پیسہ خرچ