سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page v of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page v

iv ربوہ میں درخت لگانے کا کام بھی انصار اللہ کے سپرد کیا۔آپ نے ہر قدم پر دعا کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا۔" آج دنیا کو ضرورت ہے اس رحمتہ للعالمین کے جاں نثاروں کی جو دنیا کی بہتری کے لئے اپنی زندگیاں قربان کر رہے ہوں۔ہمارا جو جماعت احمدیہ کی طرف منسوب ہوتے ہیں ویسے تو ہر کام ہی ، ہر منصوبہ ہی ، ہر کوشش اور ہر جد وجہد ہی بنی نوع انسان کے فائدہ کے لئے ہے لیکن ان تمام کوششوں اور ان تمام تدابیر کے علاوہ اس وقت دنیا کو ہماری دعاؤں کی بڑی ضرورت ہے۔" ( خطبات ناصر جلد اول صفحہ 589) خاکسار اس سلسلہ میں تعاون کرنے والے جملہ احباب کا ممنون ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین مجلس انصار الله۔کے لئے یہ امر باعث سعادت ہے کہ انصار اللہ کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر انصار کے لئے قیادت اشاعت کو سبیل الرشاد جلد دوم کی طباعت ثانی کا موقع مل رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو ہر لحاظ سے بہت بابرکت اور نافع الناس بنائے اور جملہ انصار کو عموماً اور عہدیداران کو خصوصاً اس سے کماحقہ استفادہ کی توفیق عطا فرمائے۔آمین