سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 64
64 سبیل الرشاد جلد دوم بغیر ہم اپنی ذمہ داریوں کو نباہ نہیں سکتے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ انصار اللہ کا یعنی جو تنظیم کے لحاظ سے انصار اللہ ہیں۔ان کا بہت بڑا فرض ہے یہ کہ وہ جہاں اپنے نفس کی اصلاح پر بروقت اور ہر آن کوشاں رہیں۔وہاں وہ ہر وقت یہ بھی دیکھتے رہیں کہ اگلی نسل جو ہے۔جو ان کے بچے ہیں۔چھوٹے بھائی ہیں جن کے وہ گارڈین (GUARDIAN) ہیں۔جن کے داعی ، اللہ تعالیٰ نے انہیں مقرر کیا ہے۔وہ بھی اس کم سے کم مقام سے نیچے نہ گریں۔کوشش تو یہ ہونی چاہئے کہ بلند سے بلند مقام تک وہ پہنچیں تا کہ ہم اس دوسرے دور کی ذمہ داریوں کو کما حقہ پورا کر سکیں، تا کہ اس دور میں جو روحانی اسلامی قلعے تعمیر ہونے ہیں ، دنیا کے چپہ چپہ پر وہ روحانی قلعے ہماری زندگیوں میں تعمیر ہو جائیں۔اُن کا پورا حصہ تعمیر ہو جائے اور ہم خوشی اور بشاشت کے ساتھ اس دنیا کو چھوڑیں کہ ہماری قربانیوں کو اللہ تعالیٰ نے قبول کر لیا ہے اور ہم نے اسلام کی فتوحات کو ایک حد تک اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔( غیر مطبوعہ )