سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 52 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 52

سبیل الرشاد جلد دوم 52 ذیلی تنظیموں کی غرض ان تنظیموں کی غرض یہ ہے کہ ہم کچھ کرنے کے لئے سیکھیں، یہ نہیں ہے کہ کچھ نہیں اور کچھ سیکھیں اور پھر کچھ کریں نہ۔پس عمل میں تیزی پیدا کرنے کے لئے عمل کو صراط مستقیم پر قائم رکھنے کے لئے عمل میں اسلامی روح کو زندہ رکھنے کے لئے ان تنظیموں کو قائم کیا گیا ہے۔جس کا مطلب یہ ہوا کہ ساری تنظیمیں ایسی ہیں جن کا تعلق باتوں سے کم اور کام سے زیادہ ہے۔لیکن بعض مجالس انصار اللہ کی اور خدام الاحمدیہ کی بھی یہ سمجھنے لگ گئی ہیں کہ تربیتی جلسے کرنا یا سالانہ اجتماع منعقد کرنا ان کے لئے کافی ہے۔اور اگر وہ ایسا کر لیں تو کسی اور چیز کی انہیں ضرورت نہیں حالانکہ حقیقت اس کے برعکس یہ ہے کہ جو نوجوان خدام الاحمدیہ کے دائرے کے اندر رہتے حنا ہوئے۔اپنے اجتماعوں اور دوسرے اجلاسوں میں سیکھنے کے بعد پورا عمل کر لیتے ہیں۔تب بھی ان کا کام ختم نہیں ہوتا۔کیونکہ خدام الاحمدیہ اور انصار الله، لجنہ اماءاللہ ہرست تنظیمیں ( بعض دوسری تنظیمیں بھی ہیں ان کا ذکر اس وقت میں چھوڑتا ہوں ) خاص اور محدود دائرہ کے اندر کام کرنے کے لئے بنائی گئی ہیں۔اور وہ خاص اور معتین دائرہ جو ہے وہ اس لئے معین کیا گیا ہے۔کہ جب اس دائرہ کے اندر کام کرنے کی ہمارے نو جوان اور بڑی عمر والے تربیت حاصل کر لیں گے اور توفیق پالیں گے کہ اس کام کے اہل ہوں گے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اس کی توفیق بھی پائیں گے۔تو بڑے دائرہ کے اندر جو احمدیت کا دائرہ عمل ہے اس میں وہ اچھا کام کریں گے۔( سبیل الرشاد جلد دوم صفحه 39)