سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 42
سبیل الرشاد جلد دوم 42 پس جس مقصد کے لئے اس تنظیم کو اس تنظیم کے جاری کرنے والے نے جاری کیا تھا۔اس مقصد کو سمجھنے کی کوشش کرو اور جس مقصد کے حصول کے لئے آپ کو آپ کے رب نے پیدا کیا اور توفیق دی ہے کہ آپ ایک احمدی سپاہی کی حیثیت میں ، آپ ایک خادم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیثیت میں ، آپ ایک عاشق خدا کی حیثیت میں زندگی کے دن گزاریں۔ان حیثیتوں میں اپنی زندگی کے دن گزار نے والے ہوں۔لیکن اگر (آپ چھوٹے یا بڑے مجھے اس سے کوئی غرض نہیں ہے کہ سارے میرے مخاطب ہیں ) کوئی انصار اللہ کا اجتماع ہو جائے۔اور انصار یہ سمجھیں کہ انصار کی ذمہ واریاں نبھا لیں اور بس۔اگر خدام الاحمدیہ یہ سمجھتے ہیں کہ خدام الاحمدیہ کے چند معمولی ابتدائی کام کر لئے تو اپنی زندگی کا مقصد حاصل کر لیا۔تم نے اپنی زندگیوں کو تباہ کر لیا۔اگر یہ سوچا تو پس اپنی زندگیوں کی ، اپنی اوقات عزیزہ کی حفاظت کے لئے تیار ہو جاؤ۔تم کو خدا تعالیٰ نے دنیا میں انقلاب عظیم بپا کرنے کے لئے پیدا کیا ہے۔جب تک تم یہ انقلاب عظیم دنیا میں بپا نہیں کر لیتے اس وقت تک تمہیں چین سے بیٹھنا نہیں چاہئیے۔ور نہ احمدیت کی طرف منسوب ہونا بے معنی ہے۔اور یہ دعویٰ کرنا کہ خدا نے ایک رسول مبعوث فرمایا۔خدا تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد میں سے فرزند جلیل کو دنیا کی طرف بھیجا ایک خاص مقصد کے پیش نظر۔ہم اس پر ایمان تو لے آئے۔مگر ہم نہ اس کے انصار بننے کے لئے تیار اور نہ اس کے خادم بننے کے لئے تیار - آپ کا ایسا ایمان کیا کام آئے گا ؟ حقیقی مقصد پس جو حقیقی مقصد ہے آپ کی زندگی کا احمدی کی حیثیت میں اسے سمجھنے ، اس کی معرفت کے حصول اور اس کی حقیقت کو پہچانا جو ہے اُس کے لئے تیاری کریں۔اور کوشش کریں اور پھر جو اس سلسلہ میں آپ سمجھیں اس پر عمل کریں۔پھر آپ اس دائرہ کی اُن سرحدوں پر پہنچیں گے جہاں سے احمدیت کا دائرہ شروع ہوتا ہے۔آپ کا یہ بڑا دائرہ جو ہے اس کے اندر چھوٹے چھوٹے دائرے ہیں۔جب آپ ابتدائی کام کرنے کے بعد اپنے دائرے کی سرحدوں پر پہنچتے ہیں تو یہ سمجھا جاتا ہے۔یہ توقع رکھی جاتی ہے۔یہ دعائیں کی جاتی ہیں کہ آپ بڑے دائرہ میں داخل ہو کر اپنی ذمہ واریوں کو نبھائیں گے۔لیکن اگر آپ اس سرحد پر پہنچ کر اصل مقصد کی طرف پیٹھ کر لیں اور اپنے مرکزی نقطہ کی طرف منہ کر لیں جو محدود دائرہ کا مرکزی نقطہ ہے۔تو آپ کا ہونا نہ ہونا برا بر۔آپ کا احمدیت میں داخل ہونا یا اس کا مخالف ہونا یہ بھی برابر۔احمدیت کو آپ سے کیا فائدہ پہنچا؟ یا احمدیت سے آپ نے کیا حاصل کیا ؟ نہ خدا کا پیار ملا۔