سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page vi
V عرض ناشر طبع دوم آج دل اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز اور شکر سے لبریز ہے کہ وہ سبیل الرشاد جلد دوم کی طبع ثانی کی اضافہ جات کے ساتھ اشاعت کی توفیق دے رہا ہے۔ذَالِكَ فَضْلُ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ ایڈیشن اول میں سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے ان خطابات کو شامل کیا گیا تھا جو مجلس انصاراللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماعات یا تربیتی کلاسز پر آپ نے فرمائے۔طبع ثانی میں انصار اللہ سے متعلق آپ کے اُن فرمودات اور ارشادات کو بھی شامل کیا جا رہا ہے جو آپ نے اپنے 17 سالہ دور خلافت میں اپنے خطبات جمعہ میں بیان فرمائے۔اس کے لئے خطبات ناصر ، خطابات ناصر اور خطبات نکاح سے استفادہ کیا گیا ہے۔طبع ثانی میں طبع اول کے صفحات کو قائم رکھا گیا ہے تا کسی جگہ حوالہ دیتے وقت صفحہ نمبر وہی رہے جو طبع اول میں ہے اور اضافہ جات کو بطور ضمیمہ افادہ عام کے لئے پیش کیا گیا ہے تاہم طبع اول میں پروف کی اغلاط درست کر دی گئی ہیں، حوالہ جات کو بہتر کیا گیا ہے اور آیات قرآنیہ و احادیث اور تمام عربی عبارات پر اعراب لگائے گئے ہیں تا قاری کو عربی پڑھنے میں آسانی رہے۔نیز اشاریہ اور انڈیکس بھی تفصیل سے ترتیب دے دیا گیا ہے تا حوالہ یا کوئی ارشاد ڈھونڈ نے میں آسانی رہے۔اللہ تعالی انڈیکس تیار کرنے والے ضمیمہ کے ارشادات کی تلاش اور پروف ریڈنگ میں تعاون کرنے والے تمام احباب کو اپنی جناب سے بہترین جزاء عطا فرمائے۔بالخصوص مکرم نذیر احمد خادم صاحب دُعا اور شکریہ کے مستحق ہیں جنہوں نے بہت محنت اور توجہ کے ساتھ پروف ریڈنگ کی۔فجزاهم الله تعالى احسن الجزاء یہ علمی تحفہ قیادت اشاعت کی طرف سے 2015ء کی پہلی کاوش ہے جو ڈائمنڈ جوبلی ( DIAMOND JUBILEE) کا مبارک سال ہے۔اللہ تعالیٰ ہماری اس کوشش کو قبول فرمائے اور انصار کے لئے افادہ کا موجب بنائے۔آمین