سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 535
65 انصار، خدام اور اطفال جلسہ سالانہ پر رضا کارانہ طور پر اپنے آپ کوشش کہ حضور نے 21 ستمبر 1979ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔اہل ربوہ کا دوسرا کام یہ ہے کہ اتنے رضا کار دے دیں کہ جلسہ کے نظام میں دقت محسوس نہ ہو۔میں یہ نہیں کہتا سارے کے سارے آجاؤ کیونکہ سارے کے ساروں کی ضرورت ہی نہیں ہے۔میں یہ کہتا ہوں کہ جتنے کی ضرورت ہے اتنے دے دو۔میں یہ کہتا ہوں کہ اگر کسی گھر میں چار بچے ہیں طفل یا خدام یا انصار ہیں ان کے کرنے کے بھی بعض کام ہیں ، وہ گھر ضرور اس خدمت میں شامل ہو کے اس کی برکات لے اور کلی طور پر اپنے آپ کو محروم نہ کرے۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحہ 363) انصار، خدام مل کر ربوہ کو غریب دلہن کی طرح سجادیں حضور نے 21 ستمبر 1979ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔صفائی میں آپ نے شامل ہونا ہے خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کی طرف سے جو اجتماعی صفائیاں ہوں گی ان میں جس طرح غریب دلہن ہوتی ہے ( غریب دلہن میں جان کے کہہ رہا ہوں) ایک غریب گھرانے کی بچی جس کو زیور بھی نہیں میسر جب دلہن بنتی ہے تو صاف ستھری ہوتی ہے نا۔اس وقت تو اس طرح صاف ستھرار بوہ کو بنا دو۔ہمیں سنگھار کی ضرورت نہیں لیکن صفائی کی ضرورت ہے ایسا بنا دور بوہ کو جلسہ سالانہ پر آنے والے دیکھیں کہ اہلِ ربوہ نے صاف ستھرا ماحول پیدا کر کے ان کا استقبال کیا اور ان کی عزت افزائی کی۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحہ 364-365) انصار اللہ کے اجتماع پر خطبہ جمعہ اجتماع کا ہی حصہ ہوتا ہے ایمان باللہ ، یوم آخرت پر ایمان اور عمل صالح کی لطیف تشریح حضور نے 26 اکتوبر 1979ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج انصار اللہ کا اجتماع شروع ہو رہا ہے اور اجتماع جس دن شروع ہو خدام کا یا انصار کا خطبہ جمعہ بھی اسی کا ایک حصہ بن جاتا ہے۔