سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 526
56 ماہنامہ انصار اللہ صرف انصار اللہ کے لئے نہیں بلکہ اس میں کوئی کام کی بات ہے تو بچوں کے علم میں بھی لائی جائے حضور نے جلسہ سالانہ 1977 ء کے دوسرے روز کے خطاب 27 دسمبر 1977ء میں فرمایا۔"ماہنامہ انصار اللہ انصار اللہ کے لئے ہے اور ان کے لئے بھی ہے جو انصار اللہ نہیں کیونکہ کام کی باتیں، یہ تو نہیں کہ ماہنامہ انصار اللہ میں کام کی بات چھپ گئی ، یا خالد ، خدام الاحمدیہ کا جو رسالہ ہے اس میں کام کی بات چھپ گئی تو دوسروں نے فائدہ نہیں اٹھانا۔اب بچوں کا ہے رسالہ تفخیذ الاذہان اگر اس میں کام کی بات چھپتی ہے تو بوڑھوں کو بھی پڑھنی چاہئے ضرور۔اور اگر ماہنامہ انصار اللہ میں کوئی کام کی بات ہے تو بچوں کے علم میں بھی وہ بات لانی چاہئے۔" (خطابات ناصر جلد دوم صفحہ 249)