سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 527
57 $ 1978 جلسہ سالانہ کے لئے وقار عمل میں انصار بھی شامل ہوں حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ 3 نومبر 1978ء میں فرمایا۔اس سلسلہ میں کچھ کام وقار عمل کے ذریعے کرنے کے ہیں اور کچھ کام سمجھانے کے ہیں۔چھوٹے بچوں کے دماغ میں بار بار یہ بات آنی چاہئے کہ یہ جماعت ہے اور یہ جماعت کا مقام ہے۔ایک بہت بڑا نمونہ دنیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے اور جلسہ سالانہ اس کے مطابق ایک چھوٹا سا مظاہرہ ہے اس کے اندر وہ خوبیاں اور وہ صفات پائی جانی چاہئیں جن کی طرف قرآن کریم نے ایک آئیڈیل ہمارے سامنے رکھ کر ہمیں توجہ دلائی ہے کہ اپنے اندر یہ صفات پیدا کرو۔جلسہ کے لئے رضا کارانہ کاموں میں سے ایک تو وقار عمل ہے۔اس کا انتظام زیادہ تر خدام الاحمدیہ کے سپرد ہے اور کام میں انصار بھی اور اطفال بھی شامل ہوتے ہیں۔اس کے لئے ابھی سے دیکھیں اور مختلف قسم کی ظاہری صفائی جو ہونی چاہئے ابھی سے اس کی طرف توجہ دیں۔جس وقت جلسہ شروع ہو تو ہمارا یہ شہر ربوہ جو ہمارا مرکز ہے یہ ایک غریب اور مسکین دلہن کی طرح صاف و شفاف ہو۔نمائش کی ہمیں ضرورت نہیں لیکن جس طرح ایک دیہاتی دلہن ہوتی ہے نہائی دھوئی صاف کپڑوں میں ملبوس اور اپنے حال پر راضی اور جو کچھ خدا نے اسے دیا ہے اس پر خوش اسی طرح ربوہ کو صاف کر دیں۔شو تو نہ ہم کر سکتے ہیں اور نہ ہمیں کرنے کی خواہش ہے لیکن ایک چمکتا ہوا چہرہ اور منور دل اور صاف گلیاں اور پاک اور مطہر فضا باہر سے آنے والے، اپنے بھی اور دوسرے بھی محسوس کریں"۔( خطبات ناصر جلد 7 صفحہ 458-459) جلسہ سالانہ پر مزدوروں اور نانہائیوں سے رابطہ کرنے کے لئے امراء انصار جیسے قابل اعتما دکو بھجوائیں حضور نے اپنے خطبہ جمعہ 3 نومبر 1978ء میں فرمایا۔" جس چیز کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ جو کام کرنے والے باہر سے آئیں وہ موزوں آدمی ہوں۔باہر والوں کو اس قسم کی تربیت نہیں ہوتی جیسی ربوہ میں رہنے والوں کو ہے۔باہر سے جو آئیں گے ان میں سے