سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 459 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 459

459 سبیل الرشاد جلد دوم نہیں جو خدا تعالیٰ پر اثر ڈالنے والی ہے۔اس واسطے جہاں میزان کے ساتھ یہ زوجین کا ذکر ہے اس کے عملی پہلو کو تو میں لوں گا انشاء اللہ بعد میں لیکن بڑا لطف آتا ہے جب ہم یہ پڑھتے ہیں کہ وَمِنْ كُلِّ شَيْ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ ہر چیز میں زوجین رکھ دیا مؤثر اور متاثر ہونے والی لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ تا کہ تم اس سے فلسفیانہ طور پر نصیحت حاصل کرو۔اور پھر نتیجہ بڑا عجیب نکالا فَفِرُّوا اِلَی اللہ ایک ہستی ہے جو اثر انداز ہوتی ہے اور تم اس پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔تمہاری خصلت ،تمہاری فطرت یہ ہے کہ اس سے اثر قبول کرو۔فَفِرُّوا إِلَى اللهِ جب تک یہ فَفِرُّوا إِلَى الله کی حقیقت انسانی زندگی میں قائم نہ ہو وہ اپنے مقصد حیات کہ خدا تعالیٰ سے زندہ تعلق پیدا کرے یہ ہو نہیں سکتا۔اور چوتھی بنیادی چیز خدا تعالیٰ کی صفات میں یہ ہے کہ ہر چیز اور انسان ، وہ صرف خدا تعالیٰ سے اپنی ضرورتیں طلب کرتا ہے۔اس کے معنی یہ نہیں کہ کوئی بیوقوف دوسروں سے طلب نہیں کرتا فطرت انسانی میں ہے خدا سے طلب کرنا اور حقیقت کا ئنات یہ ہے کہ صرف خدا دینے والا ہے۔یعنی مانگ لینا، کشکول آگے بڑھا دینا چونکہ انسان پر جبر نہیں ہے وہ کر لیتا ہے۔کسی کا اس کشکول میں ڈال دینا یہ بھی جبر نہیں ہے، ڈال دیتا ہے۔لیکن جو نتیجہ لینے کے بعد انسانی زندگی میں نکلنا چاہئے وہ نہیں نکلتا جب تک دینے والا اللہ تعالیٰ نہ ہو اور لینے والا انسان نہ ہو۔یہ تو اللہ تعالیٰ کی صفات جو ہیں ان میں سے ان کی بنیادی باتیں جو ہمیں قرآن کریم سے معلوم ہوئیں، ان میں سے میں نے چار اٹھا ئیں۔اب ہم اپنی زندگی جماعت احمدیہ کی زندگی جو بٹی ہوئی ہے جماعت احمدیہ کی تنظیم اور ذیلی تنظیموں میں۔انصار اللہ ہے، لجنہ ہے ، خدام الاحمدیہ ہے۔پھر خدام الاحمدیہ کے ساتھ اطفال لگے ہوئے ہیں۔لجنہ کے ساتھ ناصرات لگی ہوئی ہیں۔ہماری زندگی پر یہ چاروں بنیادی حقیقتیں اثر انداز ہوتی ہیں اور اگر ہم اس حقیقت کو بھول جائیں ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔پہلی بات یہ تھی کہ ہر عیب سے پاک ہے خدا تعالیٰ اور اس پاکیزگی کے ترانے ساری کائنات گا رہی ہے۔انسانوں میں سے بعض بیوقوف زبان سے نہیں گاتے۔بعض صاحب عرفان خدا تعالیٰ کی تسبیح کرتے رہتے ہیں۔اس کی قدوسیت کے ترانے گاتے رہتے ہیں۔لیکن وہ جن کی زبان پر خدا کی پاکیزگی کا ذکر نہیں آتا ان کے جسم کے ذرے ذرے میں سے خدا تعالیٰ کی پاکیزگی کے ترانے باہر نکل رہے ہیں۔مثلاً دل کی حرکت ہے۔اب کوئی دہر یہ خدا کو گالیاں دینے والا جو ہے وہ اپنے دل کی حرکت پر کوئی سورۃ الذریت آیت ۵۰