سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 454 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 454

سبیل الرشاد جلد دوم 454 محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا محبوب آپ کا خادم - بقول خود مہدی کے آپ کا نالائق مزدور جو مرضی کہلو۔لیکن وہ محمد کا ہے۔اور محمد سے جدا نہیں ہے۔میں نے آپ کو بتایا ہے کہ ہمارا یہ عقیدہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس غرض غلبہ اسلام کے لئے آئے۔آپ نے سوچا کہ ہمارے اس عقیدہ نے ہر احمدی کے کندھوں پر کیا ذمہ داریاں ڈالی ہیں۔اپنے قول اور فعل سے دُنیا میں اسلام کو غالب کرنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا کرے۔اس کے بعد حضور کی اقتداء میں آٹھ بار لا اله الا اللہ کا ورد ہوا اور پھر حضور احباب کو السلام علیکم و رحمۃ اللہ کہہ کر تشریف لے گئے۔( غیر مطبوعہ )