سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 453
453 سبیل الرشاد جلد دوم کہا كَانْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ - اُس میں یہ بتایا گیا تھا کہ وہ میرے فیض سے حصہ لیں گے۔لیکن کامل حصہ نہیں لیں گے۔اس لئے کہ اُن پر ذمہ داری کامل نہیں ڈالی جائے گی۔بلکہ اپنے اپنے زمانہ کے مسائل کو حل کرنے کی ذمہ واری اُن پر ڈالی جائے گی اور اُسی کے مطابق اللہ تعالیٰ ان کو اپنی نعماء سے نوازے گا اور قرآن کریم کے معانی انہیں بتائے گا۔لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا تھا کہ ایک میرا روحانی فرزند پیدا ہوگا۔لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلّهِ (الصف: 10) تا کہ اسلام کو تمام دنیا پر غالب کرے۔امت میں یہ جو چھوٹے چھوٹے اولیاء گزرے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقابلہ میں انہوں نے اس کی یہی تفسیر کی ہے کہ کامل غلبہ اسلام کا آخری زمانہ میں مہدی کے وقت میں ہو گا۔اس لئے جب مہدی آئے مسیح اور مہدی علیہ السلام۔وہ نبی نہیں بن سکتے تھے۔اس واسطے کہ کوئی شخص جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پیٹھ کر کے کھڑا ہونے والا ہے وہ خدا تعالیٰ کے انعامات سے محروم کر دیا جاتا ہے۔نبی نہیں بن سکتے تھے کیونکہ نبی کے معنی آپ نے یہ کئے ہیں کہ اسلام کی اصطلاح میں نبی کے معنے یہ ہیں کہ انہوں نے اپنے نبی مبتوع کے فیض سے کوئی روحانی چیز حاصل نہ کی ہو۔اور آپ ہی نے امتی نبی کے یہ معنے کئے ہیں کہ جس نے جو کچھ بھی پایا محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل پایا۔اس لئے ہمارا یہ عقیدہ ہے۔آپ یا درکھیں۔غلط استعمال نہ کر جائیں لفظوں کو۔ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں اور ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جو شخص اپنی استعداد کے دائرہ میں جتنا جتنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کرتا ہے اُتنا اتنا اُسے مل جاتا ہے۔اور ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ پہلوں نے اپنی استعداد کے مطابق پایا لیکن اس کثرت سے نہیں پایا مکالمہ مخاطبہ کہ خدا تعالیٰ کی نگاہ میں وہ نبی کا مقام پاتے۔نہ وہ زمانہ ایسا تھا۔زمانہ کی ضرورت بھی یہ مطالبہ نہیں کر رہی تھی کہ وہ مہم جس کے نتیجہ میں اسلام نے ساری دُنیا میں پھیلنا تھا، اُس کا اجراء کر دیا جاتا ، اعلان کر دیا جاتا کہ شروع ہوگئی۔پہلے کسی زمانہ میں ایسے حالات نہیں پیدا ہوئے۔لیکن ایک طرف حضرت مسیح موعود، مہدی معہود علیہ السلام کی پیدائش کے ایام۔دوسری طرف دنیا نے ترقیات کر کے سارے نوع انسانی کو ایک خاندان بنانے کے لئے سامان پیدا کر دیئے۔ریڈیو ہے۔ٹیلی ویژن ہے۔کتب کی اشاعت ہے۔ہوائی جہاز ہیں۔اُس سے بھی زیادہ تیز چیزیں اب بنانی شروع کر دیں۔اب خود ہوائی جہاز ہماری آواز کی جو رفتار ہے اس سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ اُڑنے لگ گئے ہیں۔چند گھنٹوں میں ہزاروں میل کا سفر کر کے پہنچا دیتے ہیں ہماری کتابیں دوسرے ملکوں میں۔تو امت واحدہ بننے کے سامان پیدا ہوئے۔امت واحدہ بنانے کا سامان پیدا کر دیا۔وہ پیارا۔